اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی نے یوم سیاہ کے موقع پر کیا مظاہرہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 7 December 2016

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی نے یوم سیاہ کے موقع پر کیا مظاہرہ!

محمد عاصم اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نئی دہلی(آئی این اے نیوز 7/دسمبر 2016) اوکھلا نئی دلّی میں کل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بابری مسجد کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں دلّی مجلس کے پرسیڈنٹ جناب عرفان اللہ صاحب نے مسلمانوں کے اوپر 24 سال سے ہو رہے اس ظلم کو سراہا اور بابری مسجد کو قائم کرنے کی مانگ کی جنرل سکریٹری جناب عمر فاروق صاحب نے کہا کہ جب تک زندہ ہیں بابری مسجد ہی بولیں گے اور انشاء اللہ بابری مسجد ایک دن ضرور قائم ہوگی نیز انہوں نے بابری مسجد کے مدعی مرحوم ہاشم انصاری کے لئے دعاء بھی کی اللہ پاک انہیں نعم البدل ضرور دے گا انہوں نے مرتے دم تک بابری مسجد کو انصاف دلالنے کی کوشش کی لیکن بابری مسجد کو انصاف نہ مل سکا اور وہ اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے. اس مظاہرہ میں وارڈ 205 کے پرسیڈنٹ افضال خان افریدی، ایم ایم اے جوہر فینس ایسوسیشن یوپی انچارج حافظ عبد الصمد و دیگر کارکنان سمیت دہلی کے ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود رہے.