اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پردھان خاتون کے شوہر پر فائرنگ، بال بال بچے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 7 December 2016

پردھان خاتون کے شوہر پر فائرنگ، بال بال بچے!

سلمان اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــ جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/ دسمبر 2016) جين پور کوتوالی کے دھورہرا گاؤں رہائشی جابر ولد جمشید عمر تقریبا 25 سال جو کہ سابق پردھان اور موجودہ وقت میں اس کی بیوی سائستہ بیگم گاؤں کی پردھان ہے. جابر پر سوموار کی رات گاؤں میں ہی فضل الرحمٰن کے گھر دعوت کھانے تقریبا 09 بجے جا رہے تھے کہ گاؤں کے کچھ لوگ راستے میں پہلے سے ہی گھات لگا کر دو تین لوگ پکڑ کر مارنے پیٹنے لگے اور اسلحہ نکال کر فائر کر دیئے گولی سر کے اوپر سے نکل گئی. گولی کی آواز سن کر لوگ دوڑے تو فائر کرتے ہوئے فرار ہو گئے. پولیس کو اطلاع رات میں دی گئی. پولیس پہنچی اور ملزمان کے یہاں دبش دی پر ملزم گھر سے فرار ہو گئے تھے. صبح پولیس کو تحریر دی گئی ہے. پولیس معاملے میں جانچ پڑتال میں مصروف ہے. پر اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ کوتوال سنجے ورما نے کہا کہ اب تک تحریر نہیں ملی ہے. اور فائرنگ نہیں بلکہ مارپیٹ آپس میں ہوئی تھی. جبکہ معاملہ الیکشن رنجش سے منسلک کیا جا سکتا ہے. پردھان کی بیوی رات کے واقعہ سے کافی خوفزدہ ہے.