اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 7 December 2016
بابری مسجد کی کو آباد کرنا ہم پر فرض ہے: نورالہدیٰ راشٹریہ علماء کونسل
سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/دسمبر 2016) راشٹریہ علماء کونسل کے یوا صدر نیتا نور الہدیٰ کے زیر قیادت میں کل سیاہ پٹی باندھ کر اعظم گڑھ شہر میں احتجاج کیا گیا شبلی نیشنل کالج سے اس احتجاج کی ابتدا کر تکیا سے ہوتے ہوئے جامعة الرشاد میں ایک جلاس کی شکل میں منتقل ہو گیا جس میں جناب نورالہدیٰ صاحب نے کہا کہ 6/ دسمبر ابھی تک ہمیں یاد ہے جسے ہندوستان کا مسلمان کبھی بھول نہیں سکتا آج بھی بابری مسجد انصاف کے ایوان میں در در بھٹک رہی ہے لیکن انصاف کی کوئی امید نظر نہیں آتی انہوں نے یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ محترمہ مایاوتی جی پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ میں امبیڈکر پارک میں ہاتھیوں کو توڑنے والے کو جیل بھیج دیا جاتا ہے لیکن مسلمانوں کی عبادت گاہ بابری مسجد کے شہید ہوئے 24 سال گزر گئے لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا یہاں تک کہ بابری مسجد کے مدعی مرحوم ہاشم انصاری بھی رب حقیقی سے جا ملے اللہ پاک مرحوم ہاشم نصاری کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے.
واضح رہے کہ اس احتجاج میں راشٹریہ علماء کونسل کے کارکنان نے ڈی ایم کو بابری مسجد کو انصاف دلانے کے لئے میمورنڈم بھی سونپا.