اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اے ٹی ایم کے باہر قطاروں میں کھڑے لوگ اور مدارس کے طلبہ !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 12 December 2016

اے ٹی ایم کے باہر قطاروں میں کھڑے لوگ اور مدارس کے طلبہ !

® دانیال فیروز خان ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ دیوبند(آئی این اے نیوز 12/دسمبر 2016) تین دنوں تک بینکوں کی چھٹی کے پیش نظر پیسوں کے لئے پریشان لوگوں کی طویل قطاریں اے ٹی ایم پر دیکھی جا رہی ہیں سخت سردی کے باوجود قطاروں ضعیفوں کے ساتھ ساتھ برقع پوش خواتین بھی اپنے بچوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں نوٹوں کی منسوخی کے 34 ویں دن بھی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی قطاروں میں کھڑے طلبہ مدارس کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی تعلیم کو چھوڑ کر اب پیسوں کے لئے قطاروں میں کھڑا ہون پڑ رہا ہے زیادہ تر اے ٹی ایم کام نہیں کر رہے ہیں اور شہر کے اکثر اے ٹی ایم میں پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں بینکوں کا نظام چوپٹ ہو چکا ہے نقد نہ ہونے کی وجہ سے ب طلبہ مدارس کے صبر کا پیمنہ لبریز ہو چکا ہے اب بینکوں و اے ٹی ایم میں نقد نہ ہونے کی وجہ سے ہنگامہ آرائی شروع کردی ہے بینکوں کی چھٹی کی وجہ سے لوگ اے ٹی ایم کا چکر پورے شہر میں کاٹ رہے ہیں دن بھر پورے شہر میں گھومنے کے بعد کہیں اے ٹی ایم میں نقد نہیں ہے تو کہیں اے ٹی ایم بند پڑا ہے جس کی وجہ سے دیوبند کے دکانداروں سمیت طلبہ پر بھی مصیبت آ پڑی ہے کاروبار تقریباً ختم ہو چکے ہیں جو وگ مازمت ے سبک دوش ہو چکے ہیں انہیں بھی پینشن لینے کے لئ اب بینکوں و اے اٹی ایم میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے ہفتوں کھڑے ہونے کے بعد بھی بینکوں سے نقد نہیں مل پا رہا ہے جو لوگ کل تک مرکزی حکومت کی اس نوٹ بندی سے حمایت کر رہے تھے انہوں نے بھی مرکزی حکومت کو کسنا شروع کر دیا ہے.