اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 9 December 2016
قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سرائے میر اعظم گڑھ کا مولانا یونس مکی صاحب کے ہاتھوں افتتاح !
محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/دسمبر 2016) آج بعد نماز جمعہ قاسمی کمپیوٹر کا افتتاح مولانا یونس مکی، مولانا فیصل اعظمی، گور سنگھ گپتا،مفتی اعظم قاسمی، حسنات احمد، وسیم احمد اور عمران احمد کے ہاتہوں ہوا مفتی اشفاق احمد اعظمی نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کی قاسمی کمپیوٹر کا قیام عمل میں آیا جس سے طلبہ مدارس اور اسکول کالج کے طلبہ کا کافی فائدہ ہوگا اور آج اس نازک وقت میں جبکہ اسلام پر سائنس اور ٹیکنالوجی سے اعتراضات کئے جارہے ہیں ہمیں بھی اس میدان میں آگے بڑھ کر اس کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے قاسمی کمپیوٹر کے ڈائرکٹر انظر اشفاق اعظمی نے کہا اس انسٹی ٹیوٹ میں خصوصیت یہ ہے کہ یہ روز اول سے مفت داخلہ دیکر ہر طرح کا کمپیوٹر کورس کرایا جارہا ہے اور آج بحمد اللہ کافی تعداد میں طلبہ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں اس افتتاحی پروگرام میں مفتی سیف الاسلام، مولانا انیس اصلاحی، مولانا مفتی اجود صاحب، مولانا شاہد القاسمی،عظیم احمد اصلاحی، مفتی ابوسعد سمیت علاقہ کے سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر سیف الاسلام، عبد الرحمن، محمد سیف، محمد سرفراز، محمد شاہد اور دیگر انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے لوگوں کا خیر مقدم کیا اس افتتاحی پروگرام میں مفتی اشفاق احمد اعظی صاحب نے دعا کرائی اخیر میں انسٹی ٹیوٹ کے منیجر محمد فیصل اعظمی نے آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا.