اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 9 December 2016
ریشم نگری مبارکپورمیں جشن عید میلادالنبی کے دن چپے چپے پر پولیس فورس تعینات رہے گی، خلل ڈالنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: شکیل احمد خان
رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز9/ دسمبر 2016) ضلع کی سب سے بڑی مسلم اکثریت والے علاقے میں دو لاکھ آبادی والے ریشم نگری مبارکپور میں آئندہ 12 دسمبر کو جشن عید میلادالنبی محمدی جلوس جو ضلع کا سب سے بڑا مسلم جلوس جس میں 25 سے 30 ہزار عاشقان رسول کو ذہن میں رکھ کر پولیس چاک و چوبند انتظام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مبارکپور پولیس چوکی میں گذشتہ رات کو پیس کمیٹی کی ایک امن اجلاس مبارکپور تھانہ انچارج انسپکٹر سنتلال یادو کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں بطور صدر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نگر ایس پی سٹی شکیل احمد خاں رہے اجلاس میں شہر کے تمام کمیونٹی کے تمام لوگ اور ساتھ ہی جلوس میں شامل ہونے والی تمام انجمنوں کے ذمہ داروں نے حصہ لیا اس موقع پر ایس پی سٹی شکیل احمد خاں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب چھوٹا اور بڑا برا نہیں ہوتا بس ہم اور آپ سب کو پرامن طریقے سے وہ مذاہب کے بتائے ہوئے پیغام کے تحت اپنا تہوار منانا چاہئے افواہوں پر توجہ نہ دے کر پرامن سے عید منائیں اگر کوئی خلل کرتا ہے تو اس کے ساتھ پولیس سختی کے ساتھ پیش آئے گی اور مجرموں کو کسی بھی قیمت پر چھوڑا نہیں جائے گا انہوں نے کہا کہ اب کچھ اپنے آپ کو مسلم کہنے والے خدا کے بتائے راستے سے بھٹک گئے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہےکہ شراب، جوا،زنا اور چوری سے بھی اب یہ کچھ لوگ اچھوتے نہیں رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے تمام معاشرے کو دو چار ہونا پڑرہا ہے پھر انہوں نے کہا کہ اس تہوار میں مجھے معلوم ہوا ہےکہ ہزاروں ہزار کی تعداد میں لوگ یہاں پر اس بڑے جلوس میں شامل ہوکر عید کو منانے کے لئے شامل ہوتے ہیں جس پر پولیس افسران کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ساتھ ہی بڑی تعداد میں پولیس و پی اے سی کے جوان تعینات چپے چپے پر رہیں گے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں ہوگی.
اعظم گڑھ ضلع کے ایس پی سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ شکیل احمد خان نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہوئی کہ مبارکپور شہر کے تمام ذمہ داروں سے روبرو ہونے کا موقع ملا جلوس میں کسی کو کسی بھی طرح کا مسئلہ ہو تو پولیس کو آگاہ کریں تاکہ پولیس مسئلہ کو حل کر سکے.
آخر میں مبارکپور تھانہ انچارج انسپکٹر سنتلال یادو نے کہا کہ جس طرح سابق کے تمام تہوار کو آپ لوگوں نے پرامن طریقے سے منایا ہمیں یقین ہیکہ بھی عید میلاد النبی کو امن و سکون کے ساتھ کرنے کے لئے پولیس کا تعاون ہوگا.
نگر پولیس چوکی انچارج انیرودھ کمار سنگھ نے آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مبارکپور تھانہ کے نائب ایس ایچ او ندیم احمد فریدی، ذیلی انسپکٹر آفتاب عالم، سمیت شہر کے اہم سماجی کارکن محمد عمار اديبي انصاری، انجمن اہل سنت دارالعلوم مطالعہ کے جنرل سکریٹری حاجی محمد مظہر انصاری، حاجی عبدالمجید انصاری، سروج کمار اگروال، عبداللہ اسکول کے مینیجر ضمیر احمد انصاری، سبھاسد محمد سلیمان انصاری، محمد ناظر انصاری، امتیاز حسین، فضل الحق، راحت حسین، راجن چودھری، حاجی محمود اختر نعمانی، حاجی اسرار حسن سمیت بڑی تعداد میں عوام موجود رہی.