اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 9 December 2016
مہتولی پرائمری اسکول میں جنرل نالج کے متعلق مقابلہ کا انعقاد!
رپورٹ: دانیال فیروز خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 9/دسمبر 2016) پرائمری اسکول مہتولی میں جنرل نالج کے متعلق ایک مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر گروپ نے اول مقام حاصل کیا تفصیل کے مطابق گاؤں مہتولی میں واقع پرائری اسکول میں منعقد جنرل نالج مقابلہ میں بچوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا جس میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر گروپ اول، سوامی دیانند سسوتی گروپ دوم، شیوا جی مہاراج گروپ نے تیسرا مقام حاصل کیا کامیاب طلبہ و طالبات کو اسٹیشنری اور نقد انعام دے کر حوصلہ افزائی کی گئی اردو ٹیچر ویلفیئر ایسو سی ویشن کے سابق ضلع سکریٹری سید وجاہت شاہ نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ طلبہ کو معلومات عامہ میں بھی پختہ ہونا چاھئے مزید یہ کہا کہ موجودہ دور مقابلہ جاتی دور ہے اس لئے طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کریں بچے ملک کے مستقبل ہیں اس لئے اساتذہ بچوں کی بہتر تربیت کریں تاکہ ملک کو مضبوط بنایا جا سکے مہمان خصوصی جے وی انٹر کالج راجو پور کے پرنسپل وکرم سنگھ نے کہا کہ یہ دیہی سطح پر اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کافی مفید ثابت ہوگا جس سے انہیں آگے تعلیم حاصل کرنے کا حوصلہ ملے گا انہوں نے کہا موجودہ دور ترقی یافتہ دور کو دیکھتے ہوئے ایسے انعقاد پر زور دیا اس موقع پر اجے کمار، سمیتا، چودھری انل سنگھ، منموہن شرما، اشونی کمار اور دھرمندرموجود رہے.