اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملازمین کو ہتھیاروں سے خوف زدہ کر بدمعاش لاکھوں روپئے لے کر فرار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 14 December 2016

ملازمین کو ہتھیاروں سے خوف زدہ کر بدمعاش لاکھوں روپئے لے کر فرار!

® دانیال فیروز خان ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ دیوبند(آئی این اے نیوز 14/دسمبر 2016) دیوبند میں محکمہ آبکاری کے دفتر پر تیسرے پہر رات میں دھاوا بول دیا ملازمین کو ہتھیاروں سے ڈرا دھمکا کر لاکھوں روپئے لوٹ کر بھاگ مظفر نگر جی ٹی روڈ کی طرف بھاگ رہے تھے پولیس کو اطلاع ملتے ہی علاقہ کی گھیرا بندی کی لیکن دو بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے دوسری موٹر سائیکل پر دو بدمعاش سوار سامنے سے آ رہے ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہو گئے موقع پر پہنچی پولیا نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا معاملہ سنگین دیکھ ڈاکٹروں نے ریفر کر دیا راستے میں ایک بدمعاش کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے بدمعاش کی حالت تشویشناک بنی ہے. تفصیلات کے مطابق دیوبند مجنو والے روڈ پر واقع محکمہ آبکاری کے دفتر پر رات کے تیسرے پہر میں دو موٹر سائیکل سوار چار بدمعاشوں نے دھاوا بولا دفتر میں موجود ملازم دیال کو ہتھیاروں کی نوک پر الماری میں رکھے 3/لاکھ 82/ ہزار روپیہ نقد لوٹ لئے اس دوران موجود ملازم دیال کی جانب سے مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے اسے چاقو سے زخمی کر دیا لوٹ کی اس واردات کی اطلاع پر پولیس موقع واردت پر پہنچ کر زخمی دیال کے تفصیلات کے مطابق بدمعاشوں کی گھیرا بندی شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ چارو بدمعاش واردات کو انجام دے کر مظفر نگر جی ٹی روڈ کی طرف نکل گئے پولیس بھی ان کا پیچھا کرتی ہوئی گھلولی چیک پوسٹ تک پہچ گئی پولیس نے جیسے ہی بدمعاشوں کو للکارا بدمعاشوں نے فائر کرنا شروع کردیا جواب میں پولیس نے بھی فائر کیا لیکن دو بدمعاش فائر کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ دوسری موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سامنے آ رہے ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری زخمی بدمعاشوں کے پاس سے پولیس نے ایک پستول، دو میگزین، کارآمد کارتوس، چاقو ، موبائل اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کی ہے.