اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Thursday, 8 December 2016
پولیس نے املو بازار سے چوری کی موٹر سائیکل سمیت بدمعاش دبوچا!
جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/ دسمبر 2016) مبارکپور پولیس نے مبارکپور علاقے سے املو بازار میں آج صبح 10:30 پر ایک شاطر بدمعاش کو چوری کی موٹر سائیکل و 315 بور کٹا سمیت ایک زندہ کارتوس سمیت گرفتار کا جیل بھیج دیا.
بینک چیکنگ اور مجرموں کی تلاش میں نکلے مبارکپور تھانہ انچارج انسپکٹر سنتلال یادو اور نائب انسپکٹر وریندر سنگھ، نواگت انسپکٹر ندیم احمد فریدی، نائب انسپکٹر آفتاب عالم اور دنیش یادو، اعجاز الدین، نوشاد احمد، ڈرائیور محمد عمران انصاری وغیرہ پولیس املو بینک کی شاخ کے پاس موجود تھے کہ اسی دوران مخبر سے اطلاع ملی کہ املو بازار میں ابراہیم پور جانے والے راستے پر ایک شاطر بدمعاش کھڑا ہے جو کسی واقعہ کو انجام دینے کی فراق میں ہے.
اطلاع پاکر فوراً پولیس مخبر کے بتائے مقام پر پہنچ کر گھیرا بندی کر بدمعاش بھاگنے لگا اور جس پر پولیس نے دوڑا کر پکڑ لیا گیا پولیس کے پوچھ تاچھ اور تلاشی میں بدمعاش اپنا نام سبھاش وشو کرما ولد ہریناتھ وشوکرما رہائشی املو تھانہ مبارکپور بتایا پولیس کی تلاشی میں اس کے پاس چوری کی موٹر سائیکل ہونڈا اور 315 بور کٹا اور ایک زندہ کارتوس برآمد کیا گیا پولیس کی پوچھ تاچھ میں سبھاش نے بتایا کہ مذکورہ موٹر سائیکل 7 دسمبر کی شام 7 بجے مبارکپور کے انڈیا گیسٹ ہاؤس کے پاس سے چوری کی تھی انچارج کوتوال سنتلال یادو نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش علاقے میں ایک واقعہ کو انجام دینے کی فراق تھا جسے پولیس نے ناکام کر دیا
وہیں مبارکپور تھانہ کے نواگت نائب ایس ایچ او ندیم احمد فریدی نے بتایا کہ مذکورہ بدمعاش کو جیل بھیج دیا گیا انہوں نے کہا کہ علاقے میں پولیس گھنے تلاشی کی مہم جاری رکھے گی تاکہ علاقے میں ایسے لوگ جیل کی سلاخوں کے میں ہوں گے تاکہ عوام چین سے رہے اس کامیابی پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ لگا رہا لوگوں نے کہا کہ اسی طرح پولیس چوکس رہے تو ہر ایک مجرم سلاخوں کے پیچھے ہوں گے