® محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/دسمبر 2016) جامعہ فیض العلوم عید گاہ سرائے میر میں شیخ ثانی مولانا عبدالحق صاحب اعظمی کی وفات پر تعزیتی پروگران کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے مہتمم مفتی محمد اشفاق اعظمی نے کہا کہ "موت العالم موت العالم" ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہوتی ہے اگر وہ عالم دین نے اپنی پاکیزگی اور صلاح وتقوی اور ایک عرصہ تک بخاری شریف کا درس دینے میں لگائی ہو وہ بھی ازہر ہند عالمی شہرت یافتہ ادارہ دارالعلوم دیوبند میں ان خیالات کا اظہار آج صبح جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سرائے میر کی مسجد صحابہ میں منعقد تعزیتی اجلاس میں کہا اس تعزیتی اجلاس میں طلبہ اور اساتذہ نے حضرت شیخ کے لئے قرآن کریم کو پڑھ کر ایصال ثواب کیا اس کے بعد اساتذہ نے تعزیتی کلمات پیش کیا اور مدرسہ پوری طرح سے بند کردیا گیا مہتتم جامعہ نے کہا اس سے مسلمانوں خاص طور سے علماء کو شدید صد مہ ہوا ہے پورا جامعہ اس غم میں شریک ہے اس تعزیتی اجلاس میں مولانا افضل اعظمی، مفتی اعظم قاسمی،مفتی محمد قاسم کے علاوہ مدرسے کے تمام اساتذہ اور طلبہ شریک تھے.