اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں ششماہی امتحان کا آغاز، طلبہ حساب و انگلش کا پرچہ اطمینان و سکون سے کئے حل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 1 January 2017

مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں ششماہی امتحان کا آغاز، طلبہ حساب و انگلش کا پرچہ اطمینان و سکون سے کئے حل!



®محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ، پنجاب (آئی این اے نیوز 1/جنوری 2017)مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں کل بروز ہفتہ سے ششماہی امتحان کا آغاز ہوچکا ہے سب سے پہلا پرچہ حساب و انگلش کا تھا، مدرسہ کے قرات ہال میں گروپ اے کے ناظرہ اول، ناظرہ دوم اور ناظرہ سوم کے بچے امتحان دے رہے تھے سوالیہ پرچوں کے ملنے کے بعد سب سے پہلے مفتی محمد ثاقب قاسمی نے بچوں کو سوال سمجھایا اور جواب لکھنے کا طریقہ بتایا، مفتی دلشاد احمد قاسمی، قاری محمد سلمان قاسمی، قاری غلام نبی قاسمی اور قاری عبد الغفار طلبہ کی نگرانی میں لگے ہوئے تھے.
ان پرچوں کی مارکنگ کی ڈیوٹی مفتی محمد ثاقب قاسمی، ماسٹر محمد انوار اور ماسٹر محمد اکرام کے سپرد کی گئی ہے.
جہاں ایک طرف قرات ہال میں گروپ اے کے ناظرہ کے طلباء امتحان دے رہے تھے تو وہیں دوسری طرف مدرسہ ہذا کے حفظ کی شروع کی چار درسگاہوں میں بھی حفظ، درجہ فارسی و عربی درجات کے گروپ بی، سی اور ڈی کے طلبہ بھی امتحان دے رہے تھے.
درس گاہ نمبر 1 کی نگرانی مفتی محمد قمر الدین قاسمی صاحب، اور قاری خادم الاسلام قاسمی کے ذمہ تھی، درس گاہ نمبر 2 میں قاری محمد خوشید قاسمی، مفتی محمد راشد قاسمی اور قاری شکیل قاسمی نگرانی کے ذمہ دار تھے، درس گاہ نمبر 3 میں قاری محمد ارشد قاسمی صاحب نگرانی کررہے تھے اور درس گاہ نمبر 4 میں مفتی محمد ساجد قاسمی، مولانا احمد علی قاسمی، قاری محمد اسلم قاسمی، قاری قمر الزماں قاسمی اور ماسٹر محمد یعقوب صاحب نگرانی کررہے تھے.
واضح رہے کہ امتحان کا وقت صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک کا تھا شروع کے دو گھنٹوں میں طلبہ نے حساب کا پرچہ حل کیا اسکے بعد آخر کے دو گھنٹوں میں انگلش کا پرچہ حل کیا بیچ میں دس منٹ کی طلباء کو حاجات بشریہ سے فارغ ہونے کی چھٹی دی گئی تھی، طلبہ بڑے جوش وخروش کے ساتھ امتحان کے پرچے حل کررہے تھے ہم خداوند قدوس سے دعا کرتے ہیں کہ رب کائنات مدرسہ ہذا کے سب طلباء کو اچھے نمبرات سے کامیاب کرے. آمین