ازقلم: قاری کلام الدین سیتامڑھی بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج جتنے مسلمان نئے سال کی مبارکباد یا اسکے متعلق اشعار یا اس جیسی بات --خواہ رنج وغم کی ہی کیوں نہ ہو لکھ رہے ہیں تو سمجھ جائیں کہ ان پر اسلامی ثقافت کے بجائے کرسچن و عیسائی ثقافت کا رنگ چڑھا ہوا ہے اور ان پر عیسائی ثقافت کا غلبہ ہے کیونکہ جو اسلام اسلامی نیاسال منانے کی اجازت نہیں دیتا وہ اسلام کیوں کر غیر کے نئے سال منانے کی اجازت دے سکتاہے ؟
اور جو مسلمان ایسا کررہے ہیں وہ جان لیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سال قبل فرمایا "من تشبه بقوم فهو منه " کہ جو جس قوم کی مشابہت اختیار کرے گا یا انکے رسم و رواج کو اپنائے گا وہ قیامت کے دن اسی قوم کے ساتھ اٹھایا جائے گا.
معاذاللہ
مسلمانوں! کیا حال ہوگا قیامت کے دن کہ آپ ایک غیرقوم کے ساتھ اٹھائے جاؤگے ؟
اپنے نبی کو کتنی تکلیف ہوگی ؟
اللہ تعالی بروز حشر کتنا ناراض ہونگے ؟
کتنی ناانصافی ہوگی اسلام کے ساتھ کہ ہمارے اوپر اسلام کا لیبل ہو اور ہم ایک غیر اسلامی طریقے کو اپناتے ہوئے اور شریعت کی تمام سرحدیں پارکرتے ہوے بے حیائی وعریانت اور فحاشی کا ننگا ناچ کھیلیں ؟
اپنی ہی شریعت کو اپنے پاؤں تلے روندیں ؟
مسلمان ہوش کے ناخن لیں اور اس غیراسلامی طریقہ سے خود کو اور تمام دوستوں کو اس سے باز رکھیں کیا پتہ ہمارا کسی کو منع کرنے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کتنی خوشی ہوگی.