اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سخت ٹھنڈ سے مشرقی یوپی کے لوگ پریشان !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 18 December 2016

سخت ٹھنڈ سے مشرقی یوپی کے لوگ پریشان !

® شعیب اختر بستوی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ لکھنؤ (آئی این اے نیوز 18/دسمبر 2016) اس وقت یوپی کے اکثر اضلاع سخت سردی اور کہرہ کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے یہاں کے لوگوں کی معمولات ز ندگی متاثر ہوگئی ہے یہ موسم کسان اور مزدور طبقہ کے لوگوں کے لئے خاص طور سے زیادہ پریشان کن ہوتا ہے کیونکہ ان کا کام کھلے آسمان کے نیچے ہوتا ہے اس وجہ سے گزارش ہے حکومت اور صاحب ثروت حضرات سے کہ وہ اپنے قرب وجوار کے غریبوں اور مفلوک الحال لوگوں کا خاص خیال رکھیں انکو سردی سے بچنے کے لئے گرم ملبوسات اور جگہ جگہ آگ جلانے کے لئے لکڑی کا انتظام کرانے کی کوشش کریں اور درخواست ہے ان حضرات سے بھی ہے کہ اگر اسکول میں بچے پڑھنے جاتے ہوں اور اسکول اب کے گھر سے دور ہو تو اپنے بچوں کو اسکول نا بھجیں کیوں ک سخت کہرہ کی وجہ سے راستے میں بهی دقت آ سکتی ہے اور اسکول کے ذمے داروں کو بھی ایسے خراب موسم میں اسکول کو موسم کے معتدل پر آنے تک بند کر دینا چاہئے اللہ تعالی ہم سب کی حفاطت فرمائے آمین