® محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(ائی این اے نیوز 25/جنوری 2017) رحمت کالونی شیرواں بازار اعظم گڑھ میں بتاریخ 23/فروری 2017 بروز جمعرات بعد نماز عشاء عظیم الشان تحفظ سنت کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے جس میں وکیل احناف فاتح آسام حضرت اقدس مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی دامت برکاتہم (أستاذ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم دیوبند) تشریف لارہے ہیں جس کی سرپرستی حضرت مولانا شاھدالقاسمی جنرل سیکرٹری جمیعة العلماء ضلع اعظم گڑھ اور صدارت فقیہ عصر محدث دوراں شیخ طریقت حضرت اقدس مولانا عبدالرشید صاحب مظاہری دامت برکاتہم العالیہ أستاذ حدیث مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائےمیر فرمائیں گے مقررین میں جامع المعقولات والمنقولات حضرت مولانا وسیم احمد صاحب شیروانی استاد حدیث و فلسفہ جامعہ حسینیہ لال دروازہ جونپور، مولانا محمد افضل صاحب اعظمی ناظم اعلی جامعہ شرعیہ فیض العلوم اور مولانا محمد انور صاحب داؤدی ناظم تعلیمات مدرسہ اسلامیہ دار ارقم شیرواں سرائےمیر تشریف لائیں گے.
کانفرنس کا آغاز جناب قاری حسین احمد صاحب استاد تجوید مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائےمیر کے تلاوت سے یوگا اور نعت خوانی مداح خیرالانام جناب قاری محمود عالم صاحب بلیاوی استاد تجوید جامعہ حسینیہ لال دروازہ جونپور فرمائیں گے.
جبکہ نظامت کے فرائض مولوی محمد مستقیم شیروانی استاد مدرسہ اسلامیہ دارارقم شیرواں انجام دیں گے.
امت مسلمہ سے درخواست ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس کی ظاہری و باطنی کامیابی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہوں اور اس کانفرنس میں مع احباب شرکت کریں استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ دار محمد امجد اور حافظ محمد یوسف رحمت کالونی شیرواں بازار موجود رہیں گے