اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ مرقاة العلوم بھاواپور میں طلبہ نے جلوس نکال کر منایا جشن یوم جمہوریہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 26 January 2017

مدرسہ مرقاة العلوم بھاواپور میں طلبہ نے جلوس نکال کر منایا جشن یوم جمہوریہ!


® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/جنوری 2017) مدرسہ مرقاة العلوم بھاواپور میں آج جشن یوم جمہوریہ منایا گیا جس میں طلبہ و طالبات سمیت گاؤں کے تمام لوگوں نے جلوس نکال پورے گاؤں کا دورہ کیا صبح 9:00 بجے مدرسہ میں تمام طلبہ و طالبات نے پہلے ترنگا لہرا کر ترانہ پیش کیا اس کے بعد تمام لوگوں نے جھنڈا لے کر حافظ منظور صاحب استاد مدرسہ ھٰذا کی نگرانی میں جلوس نکالا جلوس کی ابتداء مدرسہ سے ہوئی لیکن یہ جلوس جامع مسجد کے راستہ سے ہوتے ہوئے شمش الدین پبلک اسکول کے راستہ سے مدرسہ پہنچا اس جلوس میں مولوی علیم اللہ، مولوی اسعد، محمد کازم، ابوعزیر، رحمت اللہ، محمد آصف، محمد عاطف، محمد شمشیر و مدرسہ کے تمام ممبران سمیت گاؤں کے سیکڑوں لوگوں نے حصہ لیکر ہندوستانی ہونے پر فخر کیا.