اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ رحمة للعالمین میں یوم جمہوریہ کے پروگرام کا انعقاد اور مفتی محمد ثاقب قاسمی کا شاندار استقبال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 26 January 2017

مدرسہ رحمة للعالمین میں یوم جمہوریہ کے پروگرام کا انعقاد اور مفتی محمد ثاقب قاسمی کا شاندار استقبال!


® محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ، پنجاب (آئی این اے نیوز 26 جنوری 2017) ہندوستان کا شمار دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملکوں میں ہوتا ہے، 26 جنوری 1950 میں ہندوستان نے اپنے لئے جو دستور طے کیا اس کے آغاز میں ایک بہت خوبصورت جملہ لکھا گیا ہے "ہم ہندوستانی عوام تجویز کرتے ہیں کہ انڈیا ایک آزاد، سماجوادی، جمہوری ہندوستان کی حیثیت سے وجود میں لایا جائے جس میں تمام شہریوں کے لئے سماجی، معاشی، سیاسی انصاف، آزادئ خیال، اظہار رائے، آزادئ عقیدہ ومذہب وعبادات، مواقع اور معیار کی برابری، انفرادی تشخص اور احترام کو یقینی بنایا جائے اور ملک کی سالمیت و یکجہتی کو قائم ودائم رکھا جائے گا" آج یوم جمہوریہ ہے، آج کے دن ملک بھر میں ہر جگہ سرکاری چھٹی رہتی ہے اور لوگ یوم جمہوریہ کا پروگرام منعقد کرتے ہیں، ترانے پڑھے جاتے ہیں، راشٹری گیت گایا جاتا ہے، سیکولرازم کے عنوان سے بیانات ہوتے ہیں، اسی طرح مدرسہ رحمة للعالمین، گاؤں متوئی، نزد روڈیوال، تحصیل مالیر کوٹلہ میں 26 جنوری یوم جمہوریہ کا جشن بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا سب سے پہلے مدرسہ ہذا کے ایک طالب علم نے ترانہ ہند کو سریلی اور دل کش آواز میں پڑھا اسکے بعد مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کے نوجوان اور مایہ ناز استاذ مفتی محمد ثاقب قاسمی اور راجو کلب پردھان نے ترنگا لہرانے کی رسم ادا کی، موسم کے خراب ہونے اور مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے مفتی محمد ثاقب قاسمی کا پر مغز بیان تو نہ ہوسکا البتہ مفتی صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا، نیز مفتی صاحب نے ہندوستان میں جمہوریت کی بقا، ہر ہندوستانی کو ہندوستان کا ایک شہری ہونے کے ناطے جو سہولیات ملنی چاہیئے اسکا حصول، اقلیتوں کے ساتھ انصاف، ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اور ہندوستان کے دوسرے تمام مذاہب کے ماننے والوں کا آپس میں اتحاد واتفاق اور اخوت بھائی چارگی، ملک کی ہر شرور وفتن سے حفاظت اور دیش کی ترقی کے متعلق دعا کرائی، دعا کے بعد مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، واضح رہے کہ اس جشن میں مدرسہ ہذا کے مہتمم قاری محمد اکرم، قاری و مولانا زبیر احمد، حافظ لقمان، قاری محمد انس، حافظ احمد، تاج محمد اور مدرسہ کے تمام طلبہ موجود تھے.