اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اقلیتوں کے مسائل حل کروانے کیلئے سیاسی دعوتوں کا بائیکاٹ کریں مسلم لیڈران: نظر عالم

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 14 January 2017

اقلیتوں کے مسائل حل کروانے کیلئے سیاسی دعوتوں کا بائیکاٹ کریں مسلم لیڈران: نظر عالم


صرف دعوت کھلا دینا ہی مسلمانوں کی ترقی کا کام سمجھتے ہیں نتیش۔ لالو، مسلم بیداری کارواں کی سخت نکتہ چینی.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

دربھنگہ سے سلمان کبیر نگری کی خصوصی رپورٹ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دربھنگہ(آئی این اے نیوز 14/جنوری 2017) آج مورخہ 14جنوری 2017کو آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے مقامی دفتر لال باغ دربھنگہ میں ایک نشست عظیم اتحاد کے دو بڑے لیڈران لالو پرساد اور نتیش کمار کے ذریعہ مسلمانوں کے ساتھ جاری مسلسل بھید بھاؤ کے خلاف بلائی گئی ۔ نشست کی صدارت کارواں کے صدر نظر عالم نے کیا اور نظامت کے فرائض عبدالقدوس ساگر نے انجام دیا ۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر عالم نے لالو پرساد یادو اور جے ڈی یو ریاستی صدر وششٹھ نرائن سنگھ کی جانب سے 15؍جنوری کو دی جانے والی دعوت کے بارے میں کہا کہ لالو یادو اور نتیش کمار کے پارٹی لیڈران مسلم رہنماؤں کوپٹنہ بلا کر صرف دعوت کھلادینا ہی مسلمانوں کی عزت افزائی اورترقی کا کام سمجھتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کا اعتماد بحال رہے اس کیلئے موقع بموقع مسلمانوں کے نام نہاد لیڈران کو اسی طرح دعوت پر بلا کر بے وقوف بنانے کا کام کر تے آرہے ہیں ۔ کیونکہ ایک طرف حکومت مسلم لیڈر شپ کو ختم کررہی ہے تو دوسری طرف مسلمانوں کے ترقیاتی کاموں کو بھی ٹھنڈے بستے میں ڈالا جاتا ہے ۔ سالوں سے خالی پڑے اقلیتی کمیشن چئیرمین  کی کرسی کو نہیں بھرنا اس کی واضح مثال ہے ۔ مسلمانوں نے یک طرفہ ووٹ دے کر جس حکومت کو اقتدار دلایاتھا آج وہی طبقہ اپنی ترقی کیلئے ایک ایک قدم پر رحم و کرم کی منتظر ہے ۔ اقلیتوں کے بہبود کیلئے قائم اقلیتی کمیشن میں سالوں سے چئیرمین کا عہدہ خالی ہے اور اس پر کسی قابل شخص کو بیٹھانے کی ذمہ داری حکومت کی ہے لیکن وہ اس طرف سے بالکل لاپرواہ دکھائی دیتی ہے پھر بھلا اس طبقہ کی کیسے ترقی ہوگی سمجھی جاسکتی ہے ۔ وزیر اعلی نتیش کمار ہوا ہوائی نشچے یاترا میں مصروف ہیں اور نشچے یاتراکیلئے بہار کے اعلی افسران سے اسی حلقے کا انتخاب کرواتے ہیں جہاں انہیں مخالفت کا خطرہ نہیں ہوتا ہے ۔ وزیر اعلی اپنے ظاہری کاموں سے بہار کی بھولی بھالی عوام بطور خاص مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا کام کررہے ہیں ۔پہلے لالو یادو نے پندرہ سالوں تک ٹھگنے کا کام کیاتھا اور ان کے بعد نتیش کمار بھی اسی راہ پر چل پڑے ہیں ۔ دربھنگہ کا صنعتی ہب تباہ ہوچکا ہے ۔ لیکن اس جانب حکومت کی توجہ نہیں جاتی ہے ۔ ایسے میں مسلم بیداری کارواں مسلم لیڈران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسی دعوتوں کا بائیکاٹ کریں اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے جاری رقم اور اسکیموں کے نفاذ کا وزیر اعلی پر دباؤ بنائیں تبھی عظیم اتحاد سے وابستہ مسلمانوں کی امیدیں پوری ہوں گی ۔ اس موقع پر مقصود عالم پپو خان ، شاہ عماد الدین سرور ، ہمایوں شیخ ، جاوید کریم ظفر ، مرزا نہال بیگ وغیرہ موجود تھے۔