اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نشہ چھڑاؤ پنجاب بچاؤ، پنجاب کا سب سے بڑا مسئلہ شراب اور منشیات کا خاتمہ ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 17 January 2017

نشہ چھڑاؤ پنجاب بچاؤ، پنجاب کا سب سے بڑا مسئلہ شراب اور منشیات کا خاتمہ ہے!


تحریر: مفتی محمد ثاقب قاسمی
جنرل سیکریٹری مجلس صدائے حق پنجاب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ، پنجاب (آئی این اے نیوز 17/ جنوری 2017) مجلس صدائے حق پنجاب کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد ثاقب قاسمی نے پنجاب کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں روز بروز نت نئے نئے مسائل پیدا ہورہے ہیں، اگر ہم صوبہ پنجاب کا جائزہ لیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ پنجاب بے شمار مسائل سے دوچار ہے جنہیں بحیثیت مسلمان اور بحیثیت ملک کا شہری نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ شراب نوشی اور منشیات کا استعمال ہے جس نے ریاست کے ہر گھر کو متاثر کیا ہوا ہے، دوسرا مسئلہ کرپشن کا ہے جس نے ریاست کی جڑیں ہر سطح پر کھوکلی کی ہوئی ہیں، تیسرا بے روزگاری ہے، وہیں بڑھتی مہنگائی، کسانوں کے قرضے، کھیتی باڑی کے مسائل، ستلج کا پانی اوراس کا حق، تعلیمی پس ماندگی، خواتین کے حقوق سے کھلواڑ بھی قابل ذکر ہیں، دونوں ہی سیاسی جماعتیں ایک عرصہ سے عوام کا استحصال کرتی آئی ہیں اور مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ شراب نوشی اور منشیات جس سے ہر گھر متاثر ہے، اس کے ٹھیکہ بھی وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جن پر ذمہ داری ہے کہ وہ اُس کے نقصانات سے بچائیں. اور چونکہ ریاست میں ایک بڑی رقم منشیات اور شراب کے فروغ سے حاصل ہو رہی ہے، اس لیے اس کے خاتمہ کے لئے برسراقتدار موجودہ یا سابقہ حکومتوں کا رویہ تشویشناک ہے. باوجود اس کے شراب نوشی اور منشیات کے بے انتہا استعمال سے ریاست میں نوجوان اور بڑی عمر کے افراد ہر لحاظ سے پریشانیوں میں مبتلا ہیں، بے انتہا شراب نوشی اور منشیات کی لت نے صلاحیتوں کو ضائع کردیا ہے، وہیں دولت ایک ایسی اشیاء کے حصول میں خرچ کی جارہی ہے جس سے کچھ حاصل ہونے کی بجائے الٹا نقصان ہو رہا ہے، منشیات کی لت نے صحت عامہ کے مسائل میں اضافہ کیا ہے، سماجی برائیاں عام ہورہی ہیں، خاندانی نظام درہم برہم ہو رہے ہیں، عفت و عصمت تار تار ہو رہی ہے، ساتھ ہی منشیات کی لت نے نوجوانوں کو بے روزگاری میں بھی مبتلا کیا ہے، غنڈہ گردی میں اضافہ ہوا ہے وہیں نظم و نسق کمزور ہوا ہے. اس پورے پس منظر میں ریاست میں شراب نوشی و منشیات کا خاتمہ سب سے بڑا ایشو بنا ہوا ہے.
میں پنجاب کی سرکار سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ پنجاب میں شراب اور منشیات کے روکنے کیلئے جو بھی ذرائع میسر ہوں ان کا استعمال کرکے اسکو روکیں، شراب اور منشیات کا بالکلیہ خاتمہ کریں.