®سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
گھوسی/مئو ناتھ بھنجن(آئی این اے نیوز 4/جنوری 2017) کئی مشہور ٹی وی سیریل و '' کسان قرض میں '' اور '' بیٹیاں '' جیسی شارٹ فلم میں اپنا بااثر رول ادا کر چکے مئو ضلع کے گھوسی تحصیل کے ایک چھوٹے سے گاؤں ہرداس پور رہائشی عبد الوہاب صدیقی ایک بار پھر اپنی بااثر شارٹ فلم ''صرف پیار کے لئے'' جلد ہی یو ٹیوب پر ریلیز کرنے کو تیار ہیں اس فلم کی کہانی ہماری زندگی سے جڑی ہوئی ہے کیونکہ آج کی نئی نسل کے کم عمر لڑکے نشہ جیسی گندی عادتوں کے شکار ہو جاتے ہیں جو ان کی صحت کے لئے خطرناک بن جاتا ہے ماں باپ کے بہت سمجھانے پر بھی یہ عادت نہیں چھوٹ پاتی اور آگے اس کا برا انجام بھگتنا پڑتا ہے اس فلم کو پرڈيوس کیا ہے مچندرا کے كوكاٹے اور ڈائرکٹر آصف پٹھان اور عبد الوہاب صدیقی نے خود ہی لکھا ہے فلم میں اداکار داؤد قریشی، پوجا جیسوال، عبد الوہاب صدیقی، کمار وشوكات، آرتی مشرا وغیرہ نے اچھا رول ادا کیا ہے سنگر عامر میر، پوجا گری نے کی ہے. اس فلم کا مقصد ہے کہ نشہ زندگی کو کم کر دیتا ہے نشہ سے آزاد ہو جائے زندگی بچا لے.