اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وزیر اعظم نریندر مودی نے اب تک ہندوستان کی عوام کے ساتھ صرف دھوکہ دیا ہے: مولانا عامر رشادی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 3 January 2017

وزیر اعظم نریندر مودی نے اب تک ہندوستان کی عوام کے ساتھ صرف دھوکہ دیا ہے: مولانا عامر رشادی


® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے مير/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/جنوری 2017) سرائے مير علاقے کے كھریواں موڑ پر راشٹریہ علماء کونسل کی پول کھول ریلی میں خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی نے کہا سپا، بی جے پی، بی ایس پی، كانگریس ان سب پارٹیوں نے عوام کو صرف کرسی کے لئے استعمال کیا ہے اور مذھب کی سیاست کی ہے مولانا نے الزام لگایا کہ ایس پی اور بی جے پی آپس میں فکسنگ میچ کھیل رہے ہیں دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے مسلمانوں نے سیکولرزم کی حفاظت کے لیے 62 سالوں تک ووٹ دیا لیکن سیاستدان ملک کو صاف پانی بھی نہیں دے پائے غربت دور کرنے کی بات کی جاتی ہے لیکن غربت تو نہیں ہٹی غریبوں کو ہٹا دیا جاتا ہے ملک کے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جھوٹ بولتے ہے نوٹ بندی میں  کسانوں کو لائن میں لگا دیا گیا اس موقع پر راجنیت یادو ضلع پنچایت رکن كانگریس چھوڑ کر اپنے 500 كارکنان سمیت علماء کونسل میں شامل ہوئے اس پول کھول ریلی میں طلحہ رشادی، جلسہ عام کے کنوینر اسمبلی صدر کمال ناصر، بدر عالم، عارف محمد، نورالہدیٰ، مولانا شہاب اختر، ابو عمار وغیرہ خاص طور سے شامل رہے.