® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ، پنجاب(آئی این اے نیوز 3/ جنوری 2017)روزانہ کی طرح آج بھی مدرسہ ہذا کے عربی درجات کے سب طلبہ کا امتحان تھا عربی ششم وہفتم کا ہدایہ آخرین، عربی پنجم کا ترجمہ کلام پاک، عربی چہارم کا قطبی، عربی سوم کا قدوری، عربی دوم کا نفحة الادب، عربی اول کا اردو زبان کی چوتھی کتاب اور درجہ فارسی کا سیرت رسول کریم کا امتحان تھا.
سب طلبہ وقت سے پہلے امتحان ہال پہنچ چکے تھے مولانا عنایت اللہ قاسمی، مفتی محمد ساجد قاسمی اور مفتی محمد ثاقب قاسمی نے تمام طلبہ کو جوابی کاپی دینے کے بعد سوالات کا پرچہ دیا، تمام طلبہ نے سوالات کو پڑھا پھر جوابات لکھنے کا سلسلہ شروع کیا جہاں ایک طرف درجہ فارسی والوں کا پرچہ سیرت رسول کریم کتاب کا بہت آسان تھا درجہ فارسی کے طلبہ نے شروع کے ایک ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل کرکے اپنا پرچہ جمع کرادیا تھا تو وہیں دوسری طرف عربی دوم والوں کو نفحة الادب کا پرچہ بہت مشکل لگ رہا تھا حالانکہ اتنا مشکل نہ تھا عربی دوم اور کچھ عربی سوم کے طلبہ نے آخری وقت میں اپنا جوابیہ پرچہ جمع کرایا تھا حالانکہ ان کے علاوہ دوسرے تمام طلبہ بہت پہلے اپنا پرچہ کرکے جاچکے تھے، امتحان کا ٹائم صبح کے 8 بجے سے 12 بجے تک کا تھا،
واضح رہے کہ امتحان گاہ میں مفتی عبد الرزاق قاسمی، مفتی قمر الدین قاسمی، مفتی دلشاد احمد قاسمی مفتی محمد راشد قاسمی، مولانا احتشام الدین قاسمی اور مولانا احمد علی قاسمی بھی موجود تھے.