اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں مناجات کا پروگرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 3 January 2017

مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں مناجات کا پروگرام!


® محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ، پنجاب (آئی این اے نیوز 3/ جنوری 2017 )مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں بعد نماز فجر روزانہ مناجات ہوتی ہے، دو طالب علم محمد ساجد اور محمد ثمیر مناجات کہلاتے ہیں، ناظرہ، حفظ اور عربی درجات کے تمام طلبہ مناجات میں شریک ہوتے ہیں اور ادارہ کے حفظ و عربی درجات کے تمام اساتذہ بھی مناجات میں بچوں کی نگرانی کرتے ہیں اور ہر ہفتہ کوئی ایک استاذ مناجات کے بعد بچوں کو کچھ نصیحت کی باتیں بتاتے ہیں طلبہ اس پر عمل کرتے ہیں ہر ہفتہ بدل بدل کر استاذ کی نصیحت کی باتیں ہوتی ہیں اس ہفتہ مناجات میں تربیتی گفتگو کرنے کی ذمہ داری مفتی محمد ثاقب قاسمی کے سپرد کی گئی مفتی محمد ثاقب قاسمی نے مناجات کے بعد طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے الطھور نصف الایمان والی حدیث پڑھ کر پاکی صفائی کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ
پاکی صفائی کی اسلام میں بہت اہمیت ہے اسی لئے اسے ایمان کا لازمی جزو قرار دیا گیا ہے صفائی کی اہمیت اس چیز سے ظاہر ہے کہ اسکو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا ہے ایک صاف ستھرے ذہن  میں ہی تعمیری خیالات اور اچھے اخلاق جنم لیتے ہیں،
اور مفتی محمد ثاقب قاسمی نے تاکیدا بچوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے جسم اور کپڑوں کو پاک صاف رکھیں، اپنے کمروں کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے بستر کو پاک صاف رکھیں، صاف ستھرا رہنے سے انسان توانا اور طاقت ور رہتا ہے کسی طرح کی کوئی بیماری نہیں لگتی،
اگر انسان صاف ستھرا نہیں رہتا ہے تو کئی بیماریاں اسکو لگ جاتی ہیں، ہم صاف ستھرا کھانا کھائیں باسی کھانا نہ کھائیں اور صاف ستھری ہوا وفضا حاصل کریں، اور آخر میں مزید یہ کہا کہ جس طرح ظاہری طور پر ہمیں صاف ستھرا رہنا چاہیئے اسی طرح ہم اپنے دل کو بھی صاف رکھیں کینہ، بغض، چغل خوری، جھوٹ، فریب اور دھوکہ دہی سے ہم اپنے دل وزبان کو پاک وصاف رکھیں.