اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم سرائے میر میں مجلس تکمیل قرآن کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 3 January 2017

مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم سرائے میر میں مجلس تکمیل قرآن کا انعقاد!


® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/جنوری 2017)مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں گزشتہ کل مجلس تکمیل قرآن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مفتی احمداللہ صاحب پھولپوری کرتے ہوئے کہا کہ آج جو معصوم بچوں نے قرآن پاک مکمل کیا ہے اللہ پاک کا بڑا احسان و کرم ہے ورنہ بڑے بڑے لوگ ہیں جن سے قرآن کے الفاظ ادا نہیں ہو پاتے ہیں اور ان حفاظ کرام کے کے اہل خانہ کو مخاطب ہوکر کہا کہ جس طرح ان بچوں نے پورا قرآن پاک اپنے سینے میں محفوظ کر لیا ہے ایسے ہی آپ لوگ بھی اپنے گھروں میں ان کو عزت و وقار کے ساتھ پکاریں شفقت و محبت سے پیش آئیں کیونکہ ان کی تعظیم قرآن پاک کی تعظیم ہوگی جو ان کے سینوں میں محفوظ ہے نیز حفاظ کرام کو مخاطب ہوکر کہا کہ صرف قرآن پاک کو یاد کر لینا ہی اصل مقصد نہیں  ہے ہے بلکہ اس کے مطاقب عمل کرنا اصل مقصد ہے بچوں نے جو  دعاء پڑھی ہے اس کا مطلب ہی یہی ہے کہ قرآن پاک کے مطابق اپنی زندگی گزارنا ہے.
واضح رہے کہ اس پروگرام میں دارالعلوم دیوبند کے شیخ ثانی شیخ عبدالحق اعظمی کے انتقال پر تعزیتی بیان بھی ہوئے اس پروگرام میں کل 13 بچوں نے حفظ قرآن مکمل کیا جن کے نام واضح ہیں ریحان لال گنج، محمد صابر کٹولی، محمد سمیر سرائے نیر، توحید احمد غازی پور، عبدالاحد غازیپور، محمد حامد اعظمی، محمد صابر کٹولی خرد، محمد اسامہ سرائے میر، محمد عابد مخدوم پور، محمد یاسر دونہ، ابوشحمہ کھنڈواری، عبدالرازق سندری، محمد عمیر شیرواں. پروگرام کے اختتام پر مدرسہ ھذا کے شعبہ حفظ کے اساتذہ نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.