اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بیل سانڈ نے کیا جان لیوا حملہ، کسان کی موت !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 3 January 2017

بیل سانڈ نے کیا جان لیوا حملہ، کسان کی موت !



® سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/جنوری 2017) اعظم گڑھ برده بازار کے پاس پیر کی دوپہر کھیت میں گھسے سانڈ کو ہانکنے گئے 50 سالہ کسان پر سانڈ نے حملہ کر دیا آناً فانآم قریبی ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا.
برده گرام رہائشی اوم روپ تیواری (50) ولد اوم طور تیواری پیر کی دوپہر قریب 2 بجے اپنے کھیت کی نگرانی کرنے گئے تھے گیہوں کے کھیت میں گھسے سانڈ کو وہ پتھر مار کر بھگانے لگے اسی دوران سانڈ نے ان کے اوپر حملہ کر دیا کھیت میں گرے کسان پر سانڈ نے اپنے سر سے کئی وار کر دیا جس کی وجہ سے ان کے منہ اور ناک سے خون آنے لگا اس دوران کھلیان میں موجود لوگوں نے کسی طرح سانڈ کو بھگایا اور  اوم روپ تیواری کو آنا فانا مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا لاش دیکھتے ہی خاندان میں کہرام مچ گیا واقعہ کی اطلاع پا کر ایس ڈی ایم مارٹين گنج اشوک سنگھ کی ہدایت پر علاقائی لیکھ پال مردہ کسان کے گھر پہنچے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کی صلاح دی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے میت کے ایک بیٹے اور دو بیٹیاں بتائے گئے ہیں. اس واقعہ سے برده گاؤں میں غم کی لہر پھیلی ہے.