اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: برائیوں کو دور کرنا خوف خدا کے بغیر ممکن نہیں...

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 January 2017

برائیوں کو دور کرنا خوف خدا کے بغیر ممکن نہیں...


مفتی محمد ثاقب قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آئی این اے نیوز 12/جنوری 2017
ہماری موجودہ سرکار کرپشن، بدعنوانیوں اور برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ ایسا صاف ستھرا سماج بنے جس میں سب کو ان کا واجبی حق مل سکے، ہماری سرکار دہشت گردی کو ختم کرکے امن وامان قائم کرنا چاہتی ہے یہ کوششیں بڑی قابل قدر ہیں لائق تعریف ہیں ہم سب کو اس میں پورا پورا تعاون کرنا چاہیئے تاکہ ہمارا ملک پوری دنیا میں وقار کے ساتھ سر اٹھا کر چل سکے، ان تمام کوششوں میں کامیابی کیلئے جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ہر ایک کے دل میں یہ ڈر ہو کہ اسے اپنے کاموں کیلئے اپنے رب کے سامنے جواب دینا ہے اور رب اسکی ہر بات سے پوری طرح واقف ہے، ہم سب کو دھوکہ دے سکتے ہیں مگر پروردگار عالم کو دھوکہ نہیں دے سکتے مزید دل میں یہ احساس ہونا چاہیئے کہ جو کچھ ہم دنیا میں کررہے ہیں کل قیامت کے دن اسکا ہمیں حساب بھی دینا ہے اور خدا کی سخت سزا کا خوف بھی انسان کے اندر ہونا چاہیئے تب ہی انسان برائیوں سے رک سکتا ہے اور ایک پاکیزہ، صاف ستھرا، پر امن، انصاف پرور سماج قائم ہوسکتا ہے.