اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لوہڑی کا جشن اور اسلام کا پیغام !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 January 2017

لوہڑی کا جشن اور اسلام کا پیغام !


مفتی محمد ثاقب قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آئی این اے نیوز 12/جنوری 2017
لوہڑی پنجاب کے ہندوؤں اور سکھوں کا ایک روایتی تہوار ہے، جو کہ 13جنوری کو منایا جاتا ہے، سردیوں کی رخصتی اور دن بڑے ہونے کی خوشی میں  یہ تہوار صدیوں سے ہند وپاک میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، لوگ اس دن خوشیاں مناتے اور بانٹتے ہیں، اس دن دکانیں سجائی جاتی ہیں، بازاروں میں بھر پور رونق ہوتی ہے، لوہڑی کے موقع پر گھروں میں سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی پکائی جاتی ہے رات کو آگ جلا کر اس کے ارد گرد روایتی رقص کیا جاتا ہے اور بچوں میں مونگ پھلی، ریوڑیاں، پھلڑیاں، گُڑ اور بھنی ہوئی مکئی بانٹی جاتی ہے جبکہ دلا بھٹی کی یاد میں گیت گائے جاتے ہیں، دلا بھٹی مغل بادشاہ اکبر کے عہد کا ایک متنازعہ کردار تھا اس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ امیروں کو لوٹتا تھا اور لوٹی ہوئی رقم غریبوں میں بانٹ دیتا تھا بچے ٹولیوں کی صورت میں مختلف گھروں میں جاتے ہیں اور لوہڑی آئی لوہڑی آئی کی آواز دیتے ہیں جس پر لوگ انہیں نقد رقم اور خشک میوہ جات دیتے ہیں، جموں، ہماچل پردیش اور ہند وپاک کے پنجاب کے علاقوں میں لوہڑی کو بڑے اہتمام سے منایا جاتا ہے.
ہمارے بہت سارے مسلمان بھائی بھی اس تہوار کو مناتے ہیں، انکی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں، ان کے ساتھ روایتی رقص کرتے ہیں، شراب نوشیاں ہوتی ہیں اور رات بھر جاگ کر برائیاں کرتے ہیں حالانکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے من تشبہ بقوم فھو منہ (جس نے جس قوم کی مشابہت اختیار کرلی تو وہ اسی قوم میں سے ہے) یعنی کہ اس آدمی کا اسی قوم کی طرح حشر کیا جائے گا اسلئے ہمیں کافروں کے تہواروں کو منانے سے مکمل طریقے سے بچنا چاہیئے، کیونکہ آج اگر ایک چیز میں ہم انکی مشابہت اختیار کرتے ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ کل کئی چیزوں کی ہم اسکی اتباع کرنے لگ جائیں گے کیا پتا ان کی مشابہت اختیار کرنے سے حضور کے فرمان کے مطابق ہمارا حشر انہی جیسا نہ ہوجائے.
اسلئے ہمیں ہر غیر مسلم خواہ وہ ہندو، سکھ یا عیسائیوں کا تہوار ہو سب تہواروں کو منانے سے بالکلیہ پرہیز کرنا چاہیئے.
اور اپنے اسلامی تعلیمات کے مطابق مکمل عمل پیرا ہونا چاہیئے.