اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم وقف دیوبند کے زیر اہتمام شیخ ثانی شیخ عبدالحق اعظمی کے انتقال پر مجلس قرآن خوانی کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 January 2017

بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم وقف دیوبند کے زیر اہتمام شیخ ثانی شیخ عبدالحق اعظمی کے انتقال پر مجلس قرآن خوانی کا انعقاد!


® محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 12/جنوری 2017) بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم وقف ديوبند میں شیخ الحدیث حضرت مولانا  شیخ عبدالحق صاحب اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کے لئے ایصال ثواب کا خصوصی اہتمام کیا گیا انجمن کے اخیر میں حضرت شیخ کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالی محمد عاصم نے حضرت شیخ کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ شخصیت ہمارے درمیان نہی رہی لیکن ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ان کی خدمات کو اجاگر کیا جائے اور قرآن مجید کی تلاوت کرکے ان کی روح کو بخشا جائے. اس کے بعد شرکاء بزم نے قرآن مجید کی تلاوت کرکے ان کی روح کے لیے ایصال ثواب کیا اللہ تعالٰی حضرت کی لحد مبارک کو نور سے منور فرمائے آمین
محمد عامر کی دعاء پر انجمن کا  اختتام ہوا.