® ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/ فروری 2017) مبارکپور کے محلہ پورہ صوفی کے رہنے والے امتیاز احمد کا لڑکا محمد شارق ڈیڑھ برس قبل حفظ قرآن کے لئے مدرسہ تحفیظ القرآن سکھٹی مبارکپور میں داخلہ لیا اور پھر اس نے پوری محنت و لگن سے قرآن مقدس کو اپنے دل و دماغ میں اتارنا شروع کر دیا اس کی محنت بہت جلد رنگ لائی اور صرف اٹھارہ ماہ کی مدت میں ہی اس نے پورا قران حفظ کرلیا جو پورے مدرسہ کے لئے حیرت اور دلچسپی کا باعث بن گیا بعد میں مدرسہ کے اساتذہ نے اسے ایک نشست میں پورا قرآن سنانے کی خواہش ظاہر کی تو محمد شارق نے کل بعد نماز فجر اپنے استاذ "حافظ توفیق احمد نوادوی" کی موجودگی میں زبانی قران مقدس کی تلات شروع کی اور شام چار بجے تک اس نے تسلسل کے ساتھ پورا قرآن سنا دیا جس پر سبھی اساتذہ نے اس کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا.