تحریر: عدنان داؤد سیہی پور اعظم گڑھ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڈھ میں ایس پی اور بی ایس پی کے امیدوار مسلم بستی میں اسکول قائم کرنے، اسپتال بنانے اور بے روزگارى ختم كرنے کے بجائے مسلمانوں کو بی جے پی کا خوف دلارہے ہیں.
2017 اسمبلی الیکشن کی تشہیر شباب پر ہیں سماجوادی پارٹی بہوجن سماج پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاوہ کئی چھوٹی پارٹی بھی میدان میں ہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کو چھوڑ کر ساری پارٹیاں مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور انہیں کامل یقین ہیں کی ہم مسلمانوں کے ووٹ کے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتے ہیں اور پارٹی کے لوگ بی جے پی کا خوف دلاکر مسلمانوں اپنا ووٹ بینک بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان دس سیٹوں پر بی ایس پی، ایس پی وغیرہ کے امیدوار ہیں ان کے پاس مسلمانوں کی تعلیمی صورت حال کیسے بہتر ہو، ان کی بے روذگاری کیسے دور کی جائے اور ان سب کا مسئلہ کیسے حل کیا جائے یہ سارے مسئلے کہیں دکھائی نہیں دے رہے ہیں بلکہ ایس پی اور بی ایس پی کے سہارے امیدوار مسلمانوں سے بی جے پی کا خوف دلاکر ووٹ چاہتے ہیں نہ تو کسی امیدوار نے مسلم بستی میں اسکول قائم کرنے، اسپتال بنانے,بے روزگارى ختم كرنے کا کوئی وعدہ کیا ہے اور نہ ہی وہ اس کی ضرورت محسوس کرتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ مسلمانوں سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے بی جے پی کا خوف ہی کافی ہے لیکن افسوس صد افسوس مسلم تنظیم اور دانشوران پر ہے کہ ان کی جانب سے بھی اس طرح کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا.