® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/فروری 2017) بلرياگج قصبہ میں واقع الفلاح ہاسپیٹل میں اتوار کو مفت طبی کیمپ لگایا گیا اس میں 1938 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور 250 مریضوں کی جانچ بھی کی گئی. ہڈی کی بیماری، دانتوں، آنکھ، دماغ اور بال والے مرض کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا.
واضح رہے کہ صبح دس بجے سے دن میں دو بجے تک ڈاکٹر مشغول رہے اس دوران مہمان خصوصی کے طور پر ہڈی کے ماہر ڈاکٹر جاوید احمد موجود تھے ان کے یہاں علاج کے لئے مریضوں کا ریلا لگا رہا. اس کے علاوہ نیورو سرجن ڈاکٹر محمد دانش، آرتھوپیڈک ماہر ڈاکٹر کلیم احمد، ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر ضرار احمد، ڈاکٹر محمد اظفر صاحب، ڈاکٹر رضوان احمد، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر اسرار احمد، ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر جے پی پانڈے، ڈاکٹر سندیپ پانڈے، خواتین مرض کی ماہر ڈاکٹر ماریہ عثمانی، ڈاکٹر عفیقہ اعظمی، سرجن ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر محمد رضا نے مریضوں کی جانچ کر علاج کیا.