® سلمان کبیر نگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 19/فروری 2017)مدرسہ عربیہ اطہرالعلوم لڈوا مہوا،امرڈوبہا،بکھرا میں تقریب تکمیل حفظ قرآن زیر صدارت مولانا مفتی مسعود احمد قاسمی منعقد ہوئی جب کہ نظامت کے فرائض مولانا مسعود الحسن قاسمی نے انجام دیا اس موقع پر دو بچوں نے تکمیل حفظ قرآن کیا حبیب الرحمٰن ولد مولانا ابوالکلام قاسمی،تبریز عالم ولد عبدالقدوس نے تکمیل حفظ قرآن کا شرف حاصل کیا۔مدرسہ کے اساتذہ،اور مہنداول حلقہ و اطراف کے سرکردہ لوگوں نے تکمیل کا شرف حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے سر پرستوں کو مبارکباد پیش کرکے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا اس موقع پر مدرسہ کے صدرالمدرسین مولانا مفتی مسعود احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں بچوں اور ان کے سرپرست واساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورے روئے زمیں میں سب سے بہتر لوگ قرآن کو سیکھنے اور سکھانے والے ہیں انھوں نے کہا کہ قرآن رہتی دینا کے لئے ہدایت اور کامیابی کا سرچشمہ ہے انھوں نے کہا کہ قرآن پر عمل کرنے سے کامیابیاں قدم بوس ہوتی ہیں جبکہ قرآنی تعلیمات سے انحراف برتنے پر ناکامیاں اور دنیا و آخرت کی ذلت مقدر بن جاتی ہے انھوں نے مزید کہا کہ خیر القرون میں مسلمان اسی وجہ سے پورے عالم میں معزز تھے کیونکہ قرآن وسنت کے پورے عامل تھے لیکن جب سے قرآن وسنت سے دوری مسلمانوں کی بڑھتی گئی غلامی وذلت اس کا مقدر بنتا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ شروع سال سے اب تک 12 بچوں نے تکمیل حفظ قرآن کا شرف حاصل کر لیا ہے جبکہ ماہ شعبان کے نصف تک مزید 10 طلبہ تکمیل کے شرف سے مشرف ہونگے الحاج حافظ رشید الرحمٰن بستوی،ناظم مدرسہ حاجی مبین احمد، ڈاکٹر حیدر علی،محمد سلیم،قاری صدرالدین، حافظ مسعود احمد، حافظ حماد رحمانی،مولانا ابو الکلام قاسمی،سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔