اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلامک کوئز مقابلہ کی رجسٹریشن تاریخ میں ہوئی تبدیلی، اب 20 فروری تک کریں رجسٹریشن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 18 February 2017

اسلامک کوئز مقابلہ کی رجسٹریشن تاریخ میں ہوئی تبدیلی، اب 20 فروری تک کریں رجسٹریشن!


® سلمان کبیر نگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 18/فروری 2017) دودھارا تھانہ علاقہ میں واقع مدرسہ نجمة للبنات محلہ مفتی مرتضی آباد موضع جانتے ڈیہا دوبولیا میں مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کرناٹک کی جانب سے منعقد ہونے والے اسلامک کوئز مقابلے کی رجسٹریشن تاریخ 12فروری سے بڑھا کر 20 فروری2017کردی گئی ہے البتہ کوئز مقابلہ انشاءاللہ 25فروری صبح نو بجے سے ہی ہوگا جو طلبہ ابتک کسی وجہ سے رجسٹریشن نہ کرا سکے ہوں وہ مقررہ تاریخ سے پہلے پہلے رجسٹریشن کرا لیں ورنہ وہ شریک امتحان نہیں ہو سکیں گے یہ اطلاع امتحان انچارج مولانا محبوب عالم ندوی نے دی.