® سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
تلسی پور/بلرامپور(آئی این اے نیوز 1/فروری 2017) ادبی تنظیم ادبی سنگم تلسی پور کی جانب سے ایک شعری نشست طالب کلینک پر ہوئی جسکی صدارت بزرگ شاعر ڈاکٹر محمد غالب اور نظامت ڈاکٹر افروز طالب نے کی.
پسندیدہ اشعار نظر قارئین ہیں.
کسی کو اب سنوارا جا رہا ہے
مجھے تڑپا کے مارا جا رہا ہے
ریحان اشرفی
قتل بیٹی کا کوکھ میں توبہ
کیا بھلا رب سے تو نہیں ڈرتا
مومن بلرامپوری
روٹی کے اس بنٹوارے میں دل کیوں بانٹے جاتے ہیں
کئی لوگ جب ٹھنڈ سے مرتے تب کنبل بانٹے جاتے ہیں
ڈاکٹر اشوک کمار سنگھ چوہان
نماز عشق جو پڑھتے ہیں شاہ رخ ساحل
مرا یقیں ہے وہ روشن ضمیر ہوتے ہیں
شاہ رخ ساحل تلسی پوری
اگرچہ تن پہ ہو میلا لباس پھر بھی،حسن
غریب لوگ بلا کے امیر ہوتے ہیں
حسن بلرامپوری
اسکے بن بھی رہنا سیکھ
جھوٹھا ہی پر ہنسنا سیکھ
بھاگیہ پر اتنا مت اترا
کچھ نا کچھ تو کرنا سیکھ
ونود سنگھ کلہنس
ہے تو غربت میں مگر دل ہے شہنشاہوں سا
غریب لوگ بلا کے امیر ہوتے ہیں
ڈاکٹر اوم پرکاش مشر،پرکاش
خدا بچائے ہمیں مذہبی سیاست سے
سیاسی لوگ بڑے بے ضمیر ہوتے ہیں
ڈاکٹر افروز طالب
غریبوں مفلسوں ابالاؤں کو کنگال کرتا ہے
مگر اپنے چہیتوں کو وہ مالا مال کرتا ہے
ڈاکٹر محمد غالب
ادبی سنگم تلسی پور اگلی نشست 26 فروری بروز اتوار کو طالب کلینک پر ہوگی شرکت کی درخواست ہے.