اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ووٹر لسٹ سے غائب ہوا امیدوار کا نام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 13 February 2017

ووٹر لسٹ سے غائب ہوا امیدوار کا نام!


® سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/فروری 2017) پچھڑا ورگ مہا پنچایت پارٹی کی مبارکپور اسمبلی سے امیدوار سیما سنگھ نے الزام لگایا کہ مخالفین کے سازش کے تحت ووٹر لسٹ سے میرا نام محکمانہ ملی بھگت کی وجہ سے ہٹوا دیا گیا سمیندا رہائشی سیما سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ میں پہلے گرام پردھان کا بھی الیکشن لڑ چکی ہوں اور میرے پاس ووٹر کارڈ ہے لیکن کچھ لوگوں نے مل کر میرا نام سازش کے تحت کٹوا دیا ہے. انہوں نے ضلع الیکشن افسر سے مطالبہ کیا کہ ووٹر لسٹ میں میرا نام جلد شامل کیا جائے ساتھ ہی جن لوگوں نے سازش کے تحت میرا نام ووٹر لسٹ سے غائب کرایا ہے انہیں سزا دی جائے. انہوں نے کہا کہ نام کاٹے جانے کی وجہ سے اگر میرا فارم داخل نہیں ہوا تو میں نے بھارت الیکشن کمیشن افسر تک جا کر انصاف کی لڑائی لڑوں گی.