® سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 13/فروری 2017) مہنداول اسمبلی حلقہ سے بہوجن مکتی پارٹی سے پرچہ داخل کرنے والے جاوید احمد کا پرچہ رٹرننگ آفیسر راہل پانڈے نے حلف نامہ مکمل نہ ہونے کی بنا پر خارج کردیا اس سے ناراض امیدوار اور ان کے حامیوں نے کلکٹریٹ پر کچھ دیر تک ہنگامہ کیا، بعد میں انتظامیہ اور پولیس کی سختی کے بعد امیدوار اور ان کے حامیوں کو احاطہ سے باہر کردیا، جاوید احمد نے اپنے وکیل کے ساتھ دوبارہ رٹر ننگ آفیسر کے سامنے پہنچ کر اپنا موقف پیش کیا لیکن رٹر ننگ آفیسر نے یہ کہتے ہوئے ٹر خا دیا کہ حلف نامہ پرچہ داخلہ آخری دن جمع ہونے کا ضابطہ ہے لیکن حلف نامہ میں کمی بیشی کی درستگی کے واسطے آپ لوگ وقت سے حاضر نہیں ہوئے. ایسی صورت میں آپ کا پرچہ ناقابل قبول ہے لہٰذا پرچہ خارج رہے گا. امیدوار جاوید احمد کا الزام ہے کہ ان کا پرچہ حکومت پر قابض پارٹی کے اشارہ پر ہی خارج کیا گیا ہے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے امیدوار جاوید احمد نے کہا کہ ہماری یہ لڑائی جمہوری انداز میں جاری رہے گئی جب تک کہ ہمیں انصاف نہیں مل جاتا ہم بھر پور جدوجہد کرتے رہیں گے اور امیدہے کہ ہمیں انصاف ملے گا اور ہم الیکشن میں حصہ لے کر عوام کی بھر پور تائید حاصل کریں گے.