اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بہوجن مکتی پارٹی کے امیدوار جاوید احمد خان کا پرچہ ہوا خارج، الیکشن کمیشن افسر اور ضلع انتظامیہ کو بھیجا شکایتی مکتوب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 February 2017

بہوجن مکتی پارٹی کے امیدوار جاوید احمد خان کا پرچہ ہوا خارج، الیکشن کمیشن افسر اور ضلع انتظامیہ کو بھیجا شکایتی مکتوب!


® سلمان کبیر نگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 16/فروری 2017) بہوجن مکتی پارٹی کے مہنداول اسمبلی حلقہ کے امیدوار جاوید احمد خان کے پرچہ خارج ہونے پر جاوید احمد خان نے ایک شکایتی مکتوب الیکشن کمیشن افسر اور ضلع انتظامیہ کو بھیج کر سی سی کیمرے کی فوٹیج جانچ کرنے کی درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت میرے پرچے کو خارج کیا گیا ہے پرچے میں کچھ گڑبڑی کی انفارمیشن پر اپنے انتخابی ور کر کو وقت سے پہلے دفتر بھیجا تھا لیکن اس کو سازش کے تحت اندر جانے سے روکا گیا اس لئے میری گزارش ہے کہ سی سی فوٹیج کی جانچ کرکے مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، کلکٹریٹ کے صدر دروازہ کے سامنے لگے کیمرہ سے تفصیل نکالنے سے واضح ہوجائے گا کہ انتخابی ورکر وقت سے پہلے پہونچ چکا تھا، لیکن سیکورٹی گارڈوں کے ذریعہ سازش کے تحت ایجنٹ کو روکے رکھا گیا جس سے مجھے رٹرننگ آ فیسر کے سازش کا کردار مشکوک لگ رہا ہے اس لئے گزارش ہے کہ عرضی گزار کی درخواست پر کمیوں کو دور کریں امیدوار جاوید احمد خان کے علاوہ بہوجن مکتی پارٹی سنیل کمار گوتم، محمد سعد، دلیپ کمار، انل کمار، پرویز احمد نے الیکشن کمیشن سے پرچہ بحالی کی مانگ کی ہے، اور بحال نہ ہونے پر چناو کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے.