® ابو سعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 17/فروری 2017) گستاخ رسول طارق فتح کے ذریعہ جس طرح ہندوستانی میڈیا بالخصوص "الیکٹرونک میڈیا" کے تعاون سے مسلمانوں کو بدنام کرنے اور مذہب اسلام پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے اس سے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ اور بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے اور اس پوری منظم سازش کے خلاف سات سمندر پار(شگاگو) سے سوشل میڈیا کے ذریعہ تحریک چلا رہے نوجوان فاضل مفتی یاسر ندیم الواجدی اور ان کے جیسے دیگر نوجوان فضلاء کی جماعت کی فہرست میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور وہ پوری شدت کے ساتھ "زی نیوز" اور طارق فتح کو ملک میں بین کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی کے ذریعہ "ٹویٹر" پر چلائی گئی تحریک نے جہاں کامیابی حاصل کرلی ہے وہیں’فتح کے فتوے‘ سے مشتعل ہو کر طلباء مدارس سڑکوں پر اتر آئے اور آج انہوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اگر حکومت ہند و انتظامیہ نے وقت رہتے طارق فتح جیسے لوگوں اور’زی نیوز کے فتح کے فتوے نامی پروگرام پر قدغن نہ لگائی تو پھر یہ تحریک مزید وسعت اختیار کر جائے گی کل دیر شام دیوبند میں طلباء و مدارس و اہل شہر نے طارق فتح اور زی نیوز کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ’زی نیوز ‘ پر بین لگانے کا مطالبہ کیا تو طارق فتح کو پھانسی دینے اور واپس بھیجنے کے زبردست نعرے لگائے.
خیال رہے کہ ٹی وی چینل زی نیوز پر طارق فتح کے ساتھ ‘فتح کا فتویٰ‘ نامی پروگرام چلایا جارہا ہے جس کے ذریعہ نہ صرف ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلاجارہا ہے بلکہ علماء مدارس حتیٰ کہ صحابہ کرامؓ کے کردار و عمل کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے جس سے مسلمانوں میں اشتعال یقینی ہے اسی سے مشتعل ہوئے طلباء مدارس اور شہر کے نوجوانوں نے آج دارالعلوم دیوبند کے صدر گیٹ سے احتجاجی مظاہرہ شروع کیا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں طلباء نے حصہ لیکر نہ صرف اپنا احتجاج درج کرایا بلکہ حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر جلدی ہی طارق فتح اور زی نیوز پر قدغن نہ لگائی گئی تو پھر اعلیٰ سطحی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی احتجاج میں شامل طلباء کے ہاتھوں میں طارق فتح اور زی نیوز کے خلاف تختیاں تھیں اور وہ انتہائی ولولہ انگیز نعرے بازی بھی کررہے تھے احتجاج کی قیادت کررہے نوجوان فاضل مولانا محمود احمد صدیقی نے بتایا کہ پاکستانی بھگوڑے طارق فتح کے ذریعہ جس طرح ہندوستانی میڈیا مسلمانوں کو بدنام کرنے اور مذہب اسلام پر کیچڑ اچھالنے کا کام کررہی ہے اسے قطعی طور پر برداشت نہیں کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ زی نیوز کا پروگرام ’فتح کا فتوے‘ ملک کو فرقہ واریت کی جانب دھکیل رہا ہے اگر حکومت نے وقت رہتے کارروائی نہ کی تو اعلیٰ سطحی احتجاج کیاجائے گا کیونکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن شان رسالت میں گستاخی کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کی جاسکتی.