اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیاسی راہ میں پھوٹنے لگے سر، گمبھيرپور تھانہ علاقے میں مار پیٹ اور فائرنگ، ایک کو لگی گولی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 2 February 2017

سیاسی راہ میں پھوٹنے لگے سر، گمبھيرپور تھانہ علاقے میں مار پیٹ اور فائرنگ، ایک کو لگی گولی!


® وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــــــــــ
گمبھیرپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/فروری 2017) الیکشن کے نزدیک آتے ہی اعظم گڑھ میں سیاسی لڑائیاں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب تو اس راہ میں سر بھی پھوٹ رہے ہیں، گولی بھی چل رہی ہے. تازہ واقعہ گمبھيرپور تھانہ علاقے کے دھرنی پور بسياں گاؤں میں ہوا. ایک رکن اسمبلی کے حامی گاؤں میں ہونے والی میٹنگ کی خبر کرنے کے لئے لوگوں کے درمیان جا رہے تھے کہ اسی دوران دوسری طرف کے لوگ حملہ کر دیئے. نتیجہ میں اویناش رائے کا سر پھوٹ گیا جبکہ ان کے چچا سندیپ رائے گولی لگنے سے زخمی ہوگئے سندیپ رائے کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے وہیں اویناش نے بتایا کہ انتخابی گروہ بندی کو لے کر حملہ ہوا. متأثر لوگ ملزمان پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں.