تحریر: مولانا محمد آصف اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حضرت حافظ صاحب علیہ الرحمۃ اس دور کے ولی کامل متفق علیہ بزرگ تھے ضلع اعظم گڈھ کے اولیاء اللہ کا جب بھی ذکر ہوگا حضرت حافظ صاحب کے ذکر جمیل کے بغیر وہ ذکر نامکمل ہوگا حضرت پھولپوری سے خصوصی ربط اور انکا حافظ صاحب پر اعتماد انکی ولایت کی ایک بہت بڑی علامت ہے الحمدللہ حافظ صاحب کی اولاد اور احفاد کی دینی علمی وابستگی بھی آہ سحر گاہی کا نتیجہ ہے میرے دادا اور حافظ صاحب کے گہرے روابط تھے اسکا ذکر حافظ صاحب نے مجھ سےکئی بار کیا باری تعالیٰ حضرت حافظ صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین آپ کی تمام اولاد و احفاد حاجی نسیم احمد صاحب، مولانا شمیم احمد، صاحب حافظ ابوسعد صاحب، اور چھوٹے چچا اور مولانا مفتی ارشد صاحب، مولانا وسیم احمد صاحب، مولانا سلیم، مولانا علیم صاحب، عزیزم مولوی نعیم و عزیزم مولوی مستقیم سلمہما و غیرھم کی گہرے رنج و غم کے ساتھ بندہ تعزیت کرتا ہے بندہ گجرات کے سفر پر ہونے کی وجہ سے جنازے میں شرکت نہ کر پانے پر افسوس کرتا ہے گھر پہنچنے کے فوراً بعد شیرواں حاضر ہوکر بندہ تعزیت مسنونہ پیش کرے باری تعالیٰ جملہ اولاد اور ہمارے جیسے ہزاروں قدردانوں کو حافظ صاحب کی رحلت پر صبر جمیل عطا فرمائے. آمیـــــن