اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گوپال پور اسمبلی حلقہ سے انرودھ رام الیکشن کے میدان میں آئیں گے آزاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 2 February 2017

گوپال پور اسمبلی حلقہ سے انرودھ رام الیکشن کے میدان میں آئیں گے آزاد!


® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/فروری 2017) گوپال پور اسمبلی حلقہ سے جناب وسیم احمد کا ٹکٹ کٹنے سے عوام کے احتجاج و مظاہرہ کرنے کے بعد بھی دوبارہ ٹکٹ نہ ملنے سے لوگوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اسی کے چلتے جناب انرودھ رام رہائشی پٹودھ کوتک گوپال پور اسمبلی حلقہ سے آزاد کے طور پر میدان میں اتر رہے ہیں.
آئی این اے نیوز نمائندہ سے بات کرتے ہوئے انرودھ رام نے کہا کہ گوپال پور اسمبلی حلقہ 20  سال سے اپنی جگہ پر ہے اور ابھی تک نا ہی کوئی وکاس اور ترقی ہوئی ہے اگر عوام نے میرا ساتھ دے کر مجھے اسمبلی پہنچایا تو ترقی کی راہیں ہموار کر وکاس کی ندیاں بہا دوں گا.