اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: غیر قانونی اسلحہ سے فائر، گولی لگنے سے نوجوان زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 12 February 2017

غیر قانونی اسلحہ سے فائر، گولی لگنے سے نوجوان زخمی!


® ابوسعید اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
نظام آباد/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/فروری 2017) نظام آباد تھانہ علاقے کے محمدپور مدارداڑ کے جھليا گاؤں میں گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا اس کو مقامی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے معاملہ پولیس کا بتا کر علاج سے انکار کر دیا اس کے بعد اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا پولیس نے متاثرہ کے گھر سے ہی براؤننگ برآمد کیا ہے.
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی گڈو بیٹے شمبھو کے گھر ہفتہ کی دیر شام قریب 7 بجے گولی چلنے کی آواز آئی مقامی لوگ بھاگ کر اس کے گھر پہنچے تو گڈو خون سے آلودہ موقع پر پڑا تھا اس کے پاؤں میں گولی لگی تھی گاؤں والوں کی مدد سے اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے پولیس کا معاملہ بتا کر علاج سے انکار کر دیا اسی درمیان کسی نے ڈائل 100 پر فون کر دیا پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا پوچھ گچھ کے دوران زخمی نے بتایا کہ وہ کھانا کھا رہا تھا تبھی اس پر فائر کیا گیا گولی اس کے پاؤں میں لگی.
وہیں پولیس نے شک ہونے پر اس کے گھر کی تلاشی لی تو براؤننگ برآمد ہوئی پولیس اور گاؤں کے لوگوں کا خیال ہے کہ زخمی نوجوان خود کسی کو پھنسانے کے لئے پاؤں میں گولی مار لیا یا پھر غلطی سے فائر ہو گیا وہیں لواحقین اس مسئلے پر کچھ بولنے کو تیار نہیں ہیں.