اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بی ایس پی کے ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی ہیں کروڑ پتی تو بہت سے ہیں لاکھ پتی !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 12 February 2017

بی ایس پی کے ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی ہیں کروڑ پتی تو بہت سے ہیں لاکھ پتی !



® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/فروری 2017) مینھ نگر اسمبلی علاقے سے بی ایس پی کی امیدوار ودیا چوہدری جہاں اسلحوں کے شوقین ہیں وہیں روپے کے معاملے میں مبارکپور علاقے کے بی ایس پی امیدوار شاہ عالم گڈو جمالی کروڑ پتی ہیں جبکہ دیگر امیدوار لکھ پتی ہیں.
شا عالم عرف گڈو جمالی کے پاس 15.5 لاکھ روپے نقد اور بیوی کے پاس 80 ہزار روپے نقد ہے. اس کے علاوہ شاه عالم کے پاس 3150000 روپے کی قیمت کا سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان ہے. ان کے پاس پستول سمیت جائیداد کروڑوں میں ہے.
بینک میں 395983 نقد جبکہ بیوی کے بینک میں 1102275 روپے ہے ان کا 1091458496 کا بیرون ملک میں اسٹاک ہے. جبکہ بیوی کا 739180 روپے کا اسٹاک ہے شاہ عالم کے پاس گاؤں، شہر اور رانی کی سرائے میں 14830320 روپے کی زمین ہے. جبکہ بیوی کے پاس 2429000 روپے قیمت کی زمین ہے.