اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بی ایس پی سرکار ایک ہفتہ دن اور ایک ہفتہ رات میں بجلی دیتی تھی: نفیس احمد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 27 February 2017

بی ایس پی سرکار ایک ہفتہ دن اور ایک ہفتہ رات میں بجلی دیتی تھی: نفیس احمد


® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/فروری 2017) مولانا محمد علی جوہر پارک بلریاگنج اعظم گڑھ میں ہفتہ کی شام ۔7بجے سماج وادی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ اجلاس ہوا سینکڑوں کی تعداد میں علاقائی و صوبائی نیتا موجود تھے جسمیں دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ عہدیداران بھی  شامل تھے صدارت ذوالفقار نیتا نے کی اور خطاب علی گڑھ، مرادآباد، لکھنو، پرتاپ گڑھ سے آئے ہوئے مہمانوں نے کیا مہمان خصوصی ابو عاصم اعظمی اور نفیس احمد نے علی گڑھ کے انداز میں اکھلیش سرکا کے کاموں کو گنایا اور وکاس کے نام پر ووٹ مانگا.
نفیس احمد نے بجلی کے بارے میں بولتے ہوئے کہا کہ مایاوتی جی کی حکموت میں ایک ھفتہ دن میں ایک ھفتہ رات میں بجلی رہتی تھی اگر آپ لوگ چاہتے ھیں 24 گھنٹہ بجلی رہے اور پردیش کے سارے کام اپٹوڈیٹ ہو جائیں تو 4 تاریخ کو سائیکل کی بٹن دبا کر اکھلیش یادو کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔