® محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/پنجاب (آئی این اے نیوز 27/فروری 2017) لدھیانہ کے ایک تاریخی شہر رائے کوٹ میں بروز اتوار مولانا سلیم الدین قاسمی کی بیٹی کی شادی تھی، جس میں شہر اور بیرون شہر کے معزز لوگ آئے ہوئے تھے ان میں سے سابق لوک سبھا اسپیکر چرن جیت سنگھ اٹوال، پردھان ہری سنگھ اور رائے کوٹ شہر کے ایم سی بھی تشریف لائے. حافظ صابر عالم ناشری سے بات چیت کے دوران چرن جیت سنگھ اٹوال نے انسانیت کی بھلائی اور ہمدردی کے متعلق گفتگو کی اور مزید انہوں نے یہ کہا کہ ہم صرف الیکشن کے وقت ہی ووٹ مانگنے نہیں آتے ہیں بلکہ ہم ہمیشہ آپ حضرات کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہیں، آخر میں مفتی محمد ثاقب قاسمی سے آپسی بھائی چارگی، آج کی نسل کو اعلی تعلیم دلانے اور آپس میں میل ملاپ اور پیار محبت بانٹنے، ملک خاص کر پنجاب کو ترقی کی راہ پر لے جانے اور پنجاب سے شراب اور منشیات کے خاتمہ کے متعلق بات چیت کی، اس طرح کے پروگرام سے ہندو، مسلم اور سکھ بھائی چارے کی ایک عظیم مثال ملتی ہے.
واضح رہے کہ اس شادی کے پروگرام میں جَس دَیو سنگھ تاج پور، مولانا عنایت اللہ قاسمی سمیت رائے کوٹ، لدھیانہ واطراف کے معزز لوگ موجود تھے.