® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/فروری 2017) ملائم سنگھ یادو جی کے گڑھ کو بچانے کے لئے سی ایم اکھلیش نے منگل کو جہاں تابڑ توڑ جلسے کئے وہیں انتخابی منشور سے الگ یہاں کے لوگوں سے کچھ وعدے بھی کئے کہیں تو اکھلیش یادو پوری تیاری سے اعظم گڑھ آئے تھے یہیں وجہ ہے کہ پہلے انہوں نے لوگوں کی نبض ٹٹولی اور پھر وعدوں کی جھڑی لگا دی.
حلقہ ديدارگنج میں انتخابی ریلی میں اکھلیش یادو نے سب کے سامنے اپنے کاموں کو شمار کیا اس کے بعد وعدہ کیا کہ حکومت بننے پر مارٹين گنج تحصیل کو نگرپالیکا بنانے کے ساتھ ہی انہوں نے سكرور بازار میں سرکاری پی جی کالج بھی بنانے کا وعدہ کیا.
وہیں صدر اسمبلی علاقے کے چھتوارا میں منعقد پروگرام میں انہوں نے مبارکپور و صدر اسمبلی حلقہ کو جتانے کی اپیل کی حکومت بننے پر مبارکپور کو تحصیل بنانے، 100 بیڈ کا ہسپتال، سكندرپور گھاٹ پر پل بنانے کا وعدہ کیا اسی طرح انہوں نے صدر اسمبلی علاقے میں بہت سے پل بنوانے کے وعدے کئے اور کہا کہ جہاں بھی پل چاہئے ہمیں فہرست بھیج دو سب بنوا دیا جائے گا اتروليا، پھول پور، لال گنج، سگڑی، گوپال پور اسمبلی حلقہ کے لئے بھی فکر مند ہو کر وعدے کئے.
جناب اکھلیش یادو جی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کر سیکڑوں آدمی کی موت ہو گئی کیا بی جے سرکار نے ان کو کسی طرح کا معاوضہ دیا، یادو جی نے کہا گورکھپور کے یوگی ادیتھ ناتھ کہتے ہیں کہ بجلی نہیں آتی ہم ان سے کہتے ہیں کی یوگی جی ذرا بجلی کا تار چھوکر دیکھو پتہ چل جائے گا بجلی آتی ہے یا نہیں.