اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اکھلیش یادو نے گوپال پور اسمبلی حلقہ میں کیا چار بڑا اعلان، کہا نفیس احمد کو جتاؤ ہوں گے سارے وعدے پورے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 March 2017

اکھلیش یادو نے گوپال پور اسمبلی حلقہ میں کیا چار بڑا اعلان، کہا نفیس احمد کو جتاؤ ہوں گے سارے وعدے پورے!


®علی اشہد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم  گڑھ(آئی این اے نیوز 1/مارچ 2017) اکھلیش یادو نے اعظم گڑھ کے پارلیمانی حلقہ کے سات اسمبلی میں کیا عوامی جلسہ، وہیں سب سے آخر میں انہوں نے گوپال پور اسمبلی حلقہ کے سب سے بڑے قصبہ بلریاگنج میں عوام سے خطاب کیا، وزیر مملکت نفیس احمد کی جیت کے لیے عوام سے اپیل کی عوام کے زبردست جوش و خروش دیکھنے کے بعد وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو یہ کہتے ہوئے اپنے آپ کو نہیں روک پائے کہ میں نے ابھی پچھلے چھ اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا  لیکن اتنی بھیڑ میں نے اور کسی حلقہ میں نہیں دیکھی، یہ بھیڑ اور آپ لوگوں کا جوش دیکھ کر میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ نفیس احمد کی جیت یقینی ہے کیونکہ یہ عوام ووٹ دینے والی ہے کوئی تماشہ دیکھنے نہیں آیا ہے، اس عوامی جلسہ کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ امیدوار نفیس احمد نے اکھیلیش یادو کو صرف ایک ہی اسمبلی حلقہ میں چار بڑے اعلان کروا ڈالے، پرشورام پور میں تحصیل بنانے کا اعلان کیا، مہراج گنج میں انٹر کالج اور  گوپال پور اسمبلی حلقہ میں جہاں زمین مل جائے  وہاں ایک بڑا کھیل کا میدان بنانے کا اعلان کیا اور  ایک دودھ کی ڈیری کا بھی اعلان کیا، اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نفیس احمد کی طاقت کیا ہے اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی نظر میں نفیس احمد کی کیا اہمیت ہے کہ جیت سے پہلے ہی جو عوام کی ضروریات کا اعلان کروا سکتا ہے تو سوچو جیت کے بعد کیا کیا کروا سکتا ہے.
دراصل نفیس احمد نے جہاں جہاں عوام سے ملاقات کی لوگوں کی رائے سنی اور ان کی مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اسمبلی حلقہ میں یہ چار بڑے وعدے عوام نے لکھ کر دیا تھا جس کو نفیس احمد نے اکھلیش یادو سے اعلان کروایا.
آخر میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اعظم گڑھ پارلیمانی حلقہ کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور سبھی اسمبلی حلقوں میں کیے گئے اعلان کو پورا کرنے کا وعدہ کیا.