® محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/مارچ 2017) اعظم گڑھ آنوک کے رہنے والے حافظ عبدالعلیم صاحب کے لڑکے محمد احمد(11) نے ڈیڑھ سال قبل حفظ قرآن کے لیے مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم چیک پوسٹ کوٹلہ اعظم گڑھ میں داخلہ لیا اور پھر اس نے پوری محنت ولگن سے قرآن مقدس کو اپنے دل و دماغ میں اتارنا شروع کر دیا اس کی محنت بہت جلد رنگ لائی صرف اٹھارہ ماہ کی قلیل مدت میں ہی اس نے پورا قرآن مجید حفظ کر لیا مبارکباد کے مستحق ہیں ان کے استاذ محترم جناب مفتی محمد عبداللہ صاحب قاسمی کہ جنہوں نے اپنی مشفقانہ اور مربیانہ توجہ خاص فرمائی اور قرآن مقدس کے حفظ کرنے میں بچے کی قدم قدم پر رہنمائی فرمائی اللہ ان کے استاذ محترم کو جزائے خیر عطا فرمائے دارین میں اس کا نعم البدل عطا فرمائے آمیـــــــن.