اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فسادات کے معاملے میں مودی سے کم نہیں ہیں اکھلیش: طاہر مدنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 March 2017

فسادات کے معاملے میں مودی سے کم نہیں ہیں اکھلیش: طاہر مدنی


® سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/مارچ 2017) علماء کونسل کے قومی جنرل سکریٹری طاہر مدنی نے کہا کہ فسادات کے معاملے میں اکھلیش یادو نریندر مودی سے کم نہیں ہیں. بی جے پی کی فرقہ واریت کو روکنا ضروری ہے. دعوی کیا کہ مایاوتی کی حکومت میں قانون سخت ہوتا ہے اور عوام محفوظ رہتی ہے. انہوں نے یہ باتیں سگڑی اسمبلی علاقے کے چاندپٹی بازار میں بی ایس پی کی جلسہ عام میں کہیں.
انہوں نے کہا کہ گجرات کے فسادات کے لئے نریندر مودی مجرم ہے تو مظفرنگر فسادات کے لئے اکھلیش یادو بھی اتنے ہی مجرم ہیں. ان کی سرکار میں اتر پردیش میں 650 سے زیادہ فسادات ہوئے. ایس پی خاندان کے جھگڑے سے دوچار ہے. پوری ریاست میں غنڈہ راج قائم ہے. اقلیتی و دلت پریشان ہیں. جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں ہوئے. یہ حکومت اقلیتوں کے لئے مفید نہیں ہے.
اقلیتی کو 18 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہیں کیا. اس لیے ایس پی حکومت کو تبدیل کرنا ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ مایاوتی کی حکومت بن رہی ہے اور ان کا کام تمام ہو رہا ہے.
مبارکپور ممبر اسمبلی شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے کہا کہ بی ایس پی امیدوار وندنا سنگھ کے شوہر کا قتل جین پور بازار میں سرعام کردیا گیا قاتل اب بھی جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں. عوام ہی اس کا جواب دے گی. اس موقع پر سنتوس سنگھ ٹیپو، پردھان عبدالسبحان احمد، ناگیندر کمار، نوشاد، قربان، دلجان، محمد دانش، راجیش سمیت سیکڑوں بی ایس پی کارکنان موجود رہے.