® محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/مارچ 2017) آج جمعیة العلماء اعظم گڑھ کی میٹنگ ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جمعیة العلماء اتر پردیش کے صدر محترم حضرت مولانا سید اشھد رشیدی صاحب نے شرکت کی ملک کے حالات پر گفتگو ہوئی اور یہ طے پایا کی ریاستی الیکشن میں سیکولر افراد بالخصوص مسلمانوں کو کانگریس اور سماجوادی کے اتحاد کی طرف بھرپور انداز میں متوجہ کیا جائے چنانچہ صدر محترم نے اپنے پیغام میں قائد ملت مولانا ارشد مدنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیکولر ووٹوں کو انتشار سے بچانے کے لئے سماجوادی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کی جمعیة علماء ھند نے بھر پور جد وجھد کی ہے جس کے نتیجے میں دونوں پارٹیوں نے مشترکہ امیدوار الیکشن میں کھڑے کرنے پر اتفاق کیا جو بہار کی طرح ایک خوش آئند قدم ہے جو بی جی پی کو روکنے کے لئے موثر اور کارگر ثابت ہوگا اس لئے جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام افراد بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ الیکشن میں سماجوادی اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب بنائیں اور پولنگ فیصد بڑھانے میں اپنا بھر پور کردار پیش کریں مولانا اشھد رشیدی مفتی اشفاق احمد اعظمی مولانا شاھد القاسمی کے علاوہ اعظم گڑھ جمعیة العلماء کے ذمہ داران موجود تھے