اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عرس حافظ ملت میں لاکھوں زائرين کی امڑی بھیڑ، بھاری سیکورٹی فورس تعینات!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 2 March 2017

عرس حافظ ملت میں لاکھوں زائرين کی امڑی بھیڑ، بھاری سیکورٹی فورس تعینات!


® جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/مارچ 2017) ریشم نگری مبارکپور میں جہاں اسلامی دنیا کی مشہور تعلیمی ادارہ جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے بانی اور عظیم صوفی سنت حضرت حافظ ملت مولانا شاہ عبد العزیز صاحب مرادآبادی کے 42 ویں عرس پاک اور جلسہ سالانہ دستار بندی دو روزہ عرس منگل سے شروع ہوا جہاں زائرین سے پورے علاقے رونق ہیں اور ہر طرف حافظ ملت زندہ آباد کی صدائیں گونج رہی ہے. مذہبی رنگ میں ڈوبی قصبہ میں زائرين کی آمد مسلسل ہو رہی ہے ملک و بیرون ملک کی فضا کو روحانیت سے سروبار کر کر دیا. جو پورا علاقہ ملت مے کے نعروں سے گونج اٹھا ہر طرف حافظ ملت کے نعروں کی صدائیں گونج رہی رہی ہے. عرس میں شامل ہونے کے لئے پہنچے ہیں. منگل کی رات جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے مشہور  مولانا سابق راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ مولانا عبید اللہ خان اعظمی نے ہزاروں لاکھوں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ ملت کے خیالات کونے کونے تک پہنچائیں کیوں کہ وہ سچے وطن پرست تھے اور ہندو مسلم کے اتحاد کی علامت تھے. انہوں نے کہا کہ آج جامعہ اشرفیہ ترقی کر رہا ہے. سابق ممبر پارلیمنٹ عبیداللہ خان اعظمی نے کہا کہ جب جب ملک کو غیر ملکی قوتوں سے خطرہ ہوا تو ملک کے ہندو مسلم سکھ عیسائی نے مل کر جنگ لڑی ہے لیکن آج ملک میں کچھ پارٹیاں آپس میں لڑانے کا کام کر رہی ہیں مگر ملک کی عوام ایسے لوگوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی.
اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر مولانا عبدالحفیظ صاحب نے بھی خطاب کیا جلسے میں مولانا یٰسین اختر مصباحی دہلی، مولانا ادریس بستوی، مولانا مبارک حسین مصباحی، مفتی عبدالحق وغیرہ نے بھی خطاب کیا.
وہیں عرس کے دوسرے دن بدھ کی دوپہر تین بجے حافظ ملت کے پرانی بستی سے شہزادہ مولانا عبدالحفیظ صاحب کی قیادت میں جلوس نکلا جس میں بھاری فورس بھی آگے پیچھے چل رہی تھی جلوس میں بی ایس پی رکن اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی بھی شروع سے ساتھ رہے ساتھ ہی پردھان مولانا عابد رضا خان بریلی، بھی چل رہے تھے جلوس میں تقریبا 50 ہزار لوگوں کی بھاری بھیڑ رہی جو نعرے لگا رہے تھے جلوس حافظ ملت کی پرانی بستی رہائش سے چل کر چھوٹی ارجنٹی ہوتا ہوا روڈویز ہوتا ہوا شام 5 بجے الجامعہ الاشرفیہ درگاہ پہنچ کر فاتحہ اور دعاؤں میں تبدیل ہو گیا جلوس میں انجمن غوثیہ، اخلاقیہ، هاشمیہ، اسلامیہ، مظہر الحق وغیرہ انجمنوں نے حصہ لے کر خراج عقیدت پیش کیا عرس میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آئے ہوئے ہیں.
چادر چڑھانے والوں میں جامعہ اشرفیہ کے مینیجر حاجی سرفراز احمد انصاری، مولانا نعیم الدین عزیزی، مولانا مبارک حسین مصباحی، سینٹرل پبلک اسکول کے مینیجر اياز احمد خان،کراس بیلی انٹرنیشنل اسکول کے گولڈی بھائی، اوجھولی کے پردھان رام پركاش یادو، معروف سماجی کارکن مرزا مسح الدین بیگ عرف گڈو مرزا، سٹھياؤ چینی مل کے ڈپٹی چیئرمین سبھاپتی پراگ یادو، آر کے کالج سٹھياؤ کے مینیجر ڈاکٹر پریم پرکاش یادو، ایس پی لیڈر محمد دانش عرف ڈی کے، حاجی سلیمان اختر انصاری سماجی کارکن، رضوان احمد انصاری سیٹھ، حاجی محمد اشهد انصاری، نعمان احمد انصاری پرانی بستی، نوجوان بی ایس پی لیڈر جمشید عالم انصاری، گڈو، حاجی محمد مظہر انصاری، حاجی عبدالمجید انصاری، الپرویز آئی ٹی آئی کالج کے محمد شہزاد، عبداللہ اسکول کے ضمیر احمد انصاری، چاند محمد رائنی، گڈو سنگھ کے ڈی ایس، حاجی منصور احمد، ڈاکٹر سی یادو، وغیرہ لوگ بھی حصہ لے کر عقیدت مندوں نے فاتحہ پڑھ کر ملک کی سلامتی اور اپنے کاروبار کی ترقی اور خاندان اور ملک کی خوشحالی کی دعا مانگی.